خبرنمبر1

مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم تارڑ نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بحال ہونے پر ضمانت بھی ہو گئی ، العزیزیہ کیس میں پنجاب حکومت سزا معطل کر چکی ہے ، مریم اورنگزیب نے کہا آج ناانصافی کے خاتمے کی طرف پیشرفت ہوئی ہے 7سال سے پاکستان ناانصافی کا شکار تھا، جیسے جیسے ناانصافی کا خاتمہ ہوگا پاکستان پھر سے ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے گا ۔

خبرنمبر2

نوازشریف نیب کا سیاسی استعمال بند کرنے کی تجویز پر متفق ہیں ، شہبازشریف کا میڈیا کے سوال پر جواب ، انہیں پوری امید ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے ، خواجہ آصف نے کہا نیب نے پچھلے 25برسوں میں اندھی مچا کررکھی ، الیکشن کے بعد آنے والی حکومت کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کہ نیب کا کیا کیا جائے؟

خبرنمبر3

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواست پر سماعت، چیئرمین پی ٹی آئی کو اہلیہ سے ملاقات میں پرائیویسی نہیں دی جاتی، وکیل افضل شیر مروت کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں شکوہ، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا یہ طریقے پرانے دور کے ہیں ، بینظیر بھٹو اور دیگر کیساتھ ایسا کیا جاتاتھا، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ملاقات کا پھر غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ، جج نے برجستہ سوال پوچھا، شوہر اور بیوی کی ملاقات کے غلط استعمال کا کیا مطلب؟ملاقات کو باہر آکر سیاسی طور پر استعمال نہ کیاجائے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی وضاحت، چیئرمین کی وکلاء، فیملی سے ملاقات کی استدعا نمٹا دی ۔

خبرنمبر4

اسد قیصر ، علی محمد خان کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فضل الرحمن کی اسلام آباد میں رہائش گاہ میں ہوئی ۔

خبرنمبر5

365اسکوائر کلومیٹر غزہ پٹی کو اسرائیل نے کھنڈر بنا دیا، دنیا کی سب سے بڑی جیل میں کہیں محفوظ مقام نہیں ، 2006سے اسرائیل کا غزہ پٹی کا محاصرہ جاری، طیارے آتے ہیں موت کے بم برسا کر نکل جاتے ہیں ، زمین پر ایمبولینسوں کے سائرن ، زخمیوں کی سسکیاں ، فلسطینی شہدا کے لواحقین کی آہیں رہ جاتی ہیں ۔ کچھ دیر کا سناٹا اور پھر بمباری شروع ہو جاتی ہے ۔ ترک چینل نے مصائب دنیا کے سامنے رکھ دیے۔