خبرنمبر1

الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا، اعتراضات دائر کرن
ے کادوسرا مرحلہ کل مکمل ہو جائے گا۔ 30اور31اکتوبر سے اعتراضات پر سماعت ہو گی ۔ 30نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آئے گی۔ اس کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا،

خبرنمبر2

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں ، دانشوروں ، سول سوسائٹی کی زیادہ ذمہ داری ہے ۔ عوام خصوصا نوجوان پروپیگنڈے کامقابلہ کریں ، فوج عوام کی بہتری کے لیے دیگر اداروں سے مل کرمختلف شعبوں میں مصروف عمل ہے ، مسلح افواج دہشتگردوں سے بہادری کے ساتھ لڑرہے ہیں۔ سیکیورٹی ، انٹیلی جنس ادارے دشمنوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ پاکستانی عوام کے مسلسل تعاون سے انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کا جی ایچ کیو کا دورہ، شرکا کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات، شرکا کو اسمگلنگ، بجلی چوری ، منشیات ، بارڈر کنٹرول کے اقدام بتائے ، جنرل عاصم منیر نے غیر قانونی ا فراد کی وطن واپسی کا بھی بتایا، ایس آئی ایف سی کے باعث مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا۔ ورکشاپ میں پارلیمنٹرینز ، سول ، فوجی افسر ، سول سوسائٹی سمیت 98شرکا شامل ہوئے ۔

خبرنمبر3

ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کونسی چار ٹیمیں کھیلیں گی ؟صورتحال اب تک واضح نہیں ، پاکستان کے لاسٹ فور میں جگہ بنانے کیلئے آسان سا فارمولا تو یہ ہے کہ وہ اپنے چاروں میچز جیت لے ، اگر پاکستان تین میچ جیتا تو رن ریٹ بہتر کرنا ہوگا،پاکستان دومیچز جیت کر بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن یہ ایک معجزہ ہوگا۔ ورلڈ کپ میں 5میچ جیتنے والا بھارت بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچا ہے اور نہ پانچ میں سے چار میچز ہارنے کے بعد انگلینڈ اس دوڑ سے باہر ہوا ہے ۔ اگر مگر کی صورتحال برقرار ہے ، سری لنکا نے انگلینڈ کو ہرا کر پانچویں پوزیشن پر جگہ بنالی ہے انگلینڈ کو نویں نمبر پر دھکیل دیا ، میگا ایونٹ میں اگر بھارت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کیلئے کوالفائی کیا تو چوتھی ٹیم کیلئے پاکستان ، آسٹریلیا ، سری لنکا اور انگلینڈ میں رسا کشی ہو گی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 10پوائنٹس کے ساتھ اول، جنوبی افریقہ دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ، آسٹریلیا چوتھے ، سری لنکا پانچویں ، پاکستان چھٹے نمبر پر ہے ۔

خبرنمبر4

اسلام آباد سے 132افغان برطانیہ روانہ ہو گئے ، پاکستان سے برطانیہ جانے والے افغان ڈھائی سے 3ہزار ہیں۔افغان شہریوں کے انخلا کے لیے 12پروازیں چلیں گی۔

خبرنمبر5

شہبازشریف نے کہا کہ العزیزیہ ایون فیلڈ کیس میں اپیل بحالی اچھی ہے ، نظام عدل پر دھبے دھونے کی طرف قدم ہے ، ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی بحرانوں سے نکلیں گے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا آج ناانصافی کے خاتمے کی طرف بڑے گی ، پاکستان 7برس سے اس کا شکار تھا، ناانصافی ختم ہو گی تو ترقی کی طرف بڑھین گے ۔