خبرنمبر1
فلسطین جنگ رکوانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری، سعودی عرب ، قطر ، یو اے ای، کویت سمیت 9عرب ممالک کا بیان جاری، اسرائیلی غزہ میں حملے بند کرے ، مشترکہ بیان میں مطالبہ ، خوراک، ادویات ، ایندھن کی سپلائی بحال کی جائے ، ترکیہ اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہیں رہے گا، مغربی خاموشی افسوسناک ہے ۔ عالمی برادری کو جنگ روکنے کے لیے کتنے بچوں کی لاشیں چاہیں؟ حماس نے اپنا وفد روس بھیجنے کا اعلان کر دیا، غزہ کے لوگوں کے لیے امداد اور دیگر امور پر روسی حکام سے بات کی جائے گی ، عالمی میڈیا کی رپورٹ
خبرنمبر2
ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی شکستوں کا سلسلہ نہ رک سکا، سری لنکا نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ، انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 156رنز پر ڈھیر، آئی لینڈرز نے ہدف 26ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،پتھم نسانکا کے 77رنز ، سدیر امساراوکرما65رنز بنا کر ناٹ آئوٹ، سری لنکا کے لاہیرو کمارا نے 3اہم وکٹیں لینے پر مین ا آف دی میچ رہے ۔
خبرنمبر3
شوگر ملز کوٹہ بڑھانے کا معاملہ ، مقامی عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، معاملے سے پرویز الٰہی کا کوئی تعلق نہیں ، کمیٹی نے شوگر ملز کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا، وکیل پرویز الٰہی کے دلائل
خبرنمبر4
متحدہ عرب امارات کی ایئر فورس کے سربراہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، میجر جنرل اسٹاف پائلٹ ابراہیم ناصر محمد العلاوی کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال، مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں پر گفتگو، سربراہ پاک فضائیہ کا دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ ، فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
خبرنمبر5
فلسطین ، کشمیر کے مسائل حل نہ ہونے پر آگ دنیا میں پھیل رہی ہے ، بھارتی انتخابات میں مودی حکومت نے جنگ کا ڈرامہ رچانا ہے ، یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں پھانسی دینے کی پلاننگ کر لی گئی ہے ، معاون خصوصی مشعال ملک کی حریت رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس


