واشنگٹن (ای پی آئی ) اسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیل کی حمایت کے بعد امریکہ خود بھی مسلم ممالک کے خلاف جنگ میں کود پڑا

امریکہ نے اپنے دو جنگی طیاروں ایف 16 اور ایف 15کے ذریعے شام میں مبینہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے دو مختلف مقامات پر ہتھیاروں اور گولہ بارود کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے ،

یہ حملہ حال ہی میں امریکی فوجی اڈوں پر کیئے گئے حملوں کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا ہے ۔

غیر ملک خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شام میں حملوں کی منظوری خود امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دی گئی اور کہا کہ اگر امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو اس سے بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ہفتے میں امریکہ اور اتحادی افواج پر شام اور عراق میں19 حملے کیئے گئے ہیں ۔

امریکی طیاروں کی جانب سے آج صبح تقریبا ساڑھے چار بجے عراقی سرحد کے قریب شام کے علاقے ” ابو کمال “ میں بمباری کرتے ہوئے تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ۔