اسلام آباد(ای پی آئی ) فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے 2019 میں دیئے گئے فیصلے کی روشنی میں اٹارنی جنرل نےعملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے ۔

جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمے داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی،اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 6فروری 2019کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی،

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ٹی او آرز بھی عملدرآمد رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں،

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنے سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی،کمیٹی تمام حاصل کردہ شواہد، دستاویزات اور ریکارڈ کا جائزہ لے گی،

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنا کیس کے ذمے داران اور ہینڈلرز کا تعین کرے گی،کمیٹی تعین کرے گی کہ فیض آباد دھرنا کیس میں کس نے احکامات دیئے اور مینیج کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیقات کے بعد تجاویز پر مبنی رپورٹ جمع کرائے گی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس طے شدہ ٹی او آرز پر 26اکتوبر کو ہوچکا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی یکم دسبمر تک رپورٹ وزارت دفاع کو جمع کرائے گی،

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو اگر مزید وقت درکار ہوگا تو وزارت دفاع سے رجوع کرے گی،عدالت سے فیض آباد دھرنا کیس نظرثانی درخواست واپس لینے کی درخواست کی تھی،عدالت سے استدعا ہے کہ کمیٹی رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔