اسلام آباد(ای پی آئی ) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
نگران وزیراعظم نے استعفٰی منظور کرلیا، استعفیٰ 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا،نگران وزیراعظم نے ایک ماہ نوٹس کا دورانیہ بھی ختم کر دیا۔
ڈاکٹرتوقیر شاہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر تھے۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے توقیر شاہ کو سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد مزید ایک سال کی توسیع دی تھی۔
ڈاکٹر توقیر شاہ کی ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر ملازمت ہو چکی ہے،اس لئے ڈاکٹر توقیر شاہ نے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔


