ملتان (ای پی آئی ) ملتان ایئرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاری کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمرے کے ویزے پر بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہا تھا۔
بعد ازاں ملزم کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ محمد علی کو بھی گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد علی نے اس سے قبل بھی کئی لوگوں کو بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب بھیجا ہے۔


