اسلام آباد (ای پی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت یکم نومبر کو ہوگی،

الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کو ڈی لسٹ کردیا تھا،

ممنوعہ فنڈنگ کیس 26 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔