خبر نمبر1

فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کی عملدرآمد رپورٹ جمع، حکومت نے ذمہ داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ دفاع، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی۔

خبرنمبر2

سائفرکیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے اخراج کی درخواست بھی مسترد کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16اکتوبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی ، شاہ محمو د قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت، 5سرکاری گواہان عدالت پہنچ گئے ۔ پراسیکیوٹر شاہ خاور کہتے ہیں اعظم خان وعدہ معاف نہیں استغاثہ کے گواہ ہیں، سائفر کیس میں 28گواہان ہیں جس کو ضروری سمجھیں گے اس کو طلب کیا جائے گا۔
خبرنمبر3

شیخ رشید گرفتاری کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں پیش ، کہا مجھے گرفتار پولیس نے کیا بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا۔ میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او ہے ، ملزمان کو فی سبیل اللہ معاف کرتا ہوں عدالت نے شیخ رشید کے بیان کے بعد ان کی پٹیشن نمٹا دی ۔

خبرنمبر4

بادی النظر میں فوجی عدالتوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک گروپ کو سپورٹ کرتا نظر آرہا ہے ، فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے ۔ قانون میں تبدیلی کا حق پارلیمان کے پاس ہے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کہتے ہیں 2013اور2018میں تحریک انصاف کو ووٹ دیا ،9مئی کے واقعے کے بعد میں نے چیئرمین پی ٹی آئی بارے موقف تبدیل کیا کسی ایک جماعت کے حق میں ریاستی عمل نظر نہیں آرہا ، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر ملکیوں کو طاقت سے نکالیں گے افغان اپنے ملک سے ہمارے لوگ نکالنا چاہتے ہیں تو ہم لینے کو تیار ہیں
 
خبرنمبر5

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا، ججز کیخلاف زیر التوا شکایات پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس امیر حسین بھٹی اور جسٹس نعیم اختر اعوان شامل ہیں، ذرائع کے مطابق کونسل ذرائع جسٹس (ر) جاوید اقبال کے مبینہ مس کنڈکٹ کی شکایات 4سال پرانی ہیں ،

خبرنمبر6

کشمیر پر بھارت کے قبضے کے 76سال، کشمیریوں کایوم سیاہ، اسلام آباد میں کشمیریوں کے حق میں ریلی، مرتضیی سولنگی کی شرکت، صدرعارف علوی کہتے ہیں آج کا دن کشمیری عوام کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے ۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا بھارت کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانا ہوگا،

خبرنمبر7

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے کراچی میں ریلی ، وزیر داخلہ حارث نواز کی شرکت، پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا نے یکجہتی ریلی کی قیادت کی ۔ لاہور میں بھی ریلی نکالی گئی ۔ فیصل آباد ، خانیوال میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کااظہار، معاون خصوصی مشعال ملک کہتی ہیں نہتے کشمیریوں کو آزادی ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی ،