خبر نمبر 1

پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کہتے ہیں بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری کا نہیں سوچتے نہ خواہش ہے ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا پاکستانی ٹیم کے پاس آگے جانے کا موقع ہے توجہ آگے والے میچز پر ہے کہ اچھا کھیلیں اور آگے بڑھیں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ چیلنج سمجھ کر کھیلیں گے اگلے تمام میچز پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے بیٹنگ کوچ اینڈ ٹرو پٹک نے کہا کہ پچھلے دو دن مشکل تھے شکست پر پلیئرز کافی دکھی ہیں اب ہر کسی کو نظریں آج کے میچ پر ہیں اچھا کھیلنا ہوگا۔۔۔

خبر نمبر 2

پاکستان کو کمزور نہیں سمجھ سکتے ٹاپ فور کی ٹیم ہے ویسا ہی کھیلیں گے جیسا کھیلتے آئے ہیں جنوبی افریقہ کے کپتان تمبا باووما نے شاہینوں کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا بولے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کریں یا بعد میں مائنڈ سیٹ ایک ہی ہوگا۔۔۔

خبر نمبر 3

نگران وزیراعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کشمیر سے متعلق دستاویز ی فلم شیئر کر دی لکھا ان کہی کہانیوں ہمت اور کشمیر میں حق خود ارادیت کے طویل راستے کا مشاہدہ کریں دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا 27 اکتوبر تاریخ کشمیر کا سیاہ ترین دن ہے کشمیری عوام نے کبھی ہندوستان کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کیا بدترین مظالم کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ سر بلند ہے ۔۔۔

خبر نمبر 4

سینٹ اجلاس میں بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کی گونج سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کی نسل کشی کر رہا ہے اجلاس میں رانا مقبول اور احسن ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار پیر کے روز غزہ کی صورتحال پر بحث ہوگی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی رولنگ۔۔۔

خبر نمبر 5

پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات راہل گاندھی اور سابق گورنر مقبوض کشمیر ستیہ فال کی اہم گفتگو سامنے اگئی ستیہ فال نے کہا کہ بی جے پی نے جانتے بوجھتے پلوامہ کا الزام سیاسی فائدے کے لیے پاکستان پر لگایا مودی کو بتایا کہ ہمارے غلطی سے پلوامہ ہوا تو انہیں چپ رہنے کا حکم ملا راہول گاندھی بولے مودی نے آہستہ آہستہ بیوروکریسی تعلیم فوج اور کسانوں کو ختم کر دیا۔۔۔

خبر نمبر 6

بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہیں آیا سیز فائر کی خلاف ورزی بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر ظفروال سیکٹر میں بلا اشتیال فائرنگ بھارتی فورسز نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے در اندازی کی کوشش کی پاکستانی فورسز نے کواڈکاپٹر ڈرون کی در اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا بھارتی فورسز نے دراندازی میں ناکامی پر پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتیال فائرنگ کر دی پاکستانی فورسز نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا۔۔۔

خبر نمبر 7

فلسطینی اسرائیلی وحشیانہ بربریت سے بچنے کے لیے نقل مکانی پر مجبور او آئی سی نے اسلامی ممالک سے خوراک طبی سامان اور دیگر امداد کے لیے ہنگامی اپیل کر دی غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہیں امداد کی اشد ضرورت ہے اسلامی تعاون تنظیم نے آزمائش کی گھڑی میں فلسطینیوں کی حمایت ناگزیر قرار دے دی۔۔

خبر نمبر 8

غیر قانونی تارکین وطن کی مہلت میں صرف چار دن باقی ہے 31 اکتوبر تک انخلا ناگزیر یکم نومبر سے قانون حرکت میں آئے گا جو واپس نہیں جائے گا اسے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا افغان شہریوں کی واپسی کا عمل بھی جاری 24 گھنٹے میں 4709 افغان باشندے وطن لوٹ گئے واپس جانے والوں کی مجموعی تعداد 76928 ہو گئی نگران وزیراعظم نے باور کرا دیا کہ افغانستان سے رشتہ نہیں توڑیں گے لیکن شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں انورالحق کاکڑ نے افغانستان سے کلعدم ٹی ٹی پی کی دراندازی یاد دلادی۔۔۔۔

خبر نمبر 9

دہشت گردی کے لیے استعمال سمز کے خواتین کے نام پر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف سمز کے حصول کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یا دیگر عوامی سہولت کی سکیمز کے لیے خواتین سے انگوٹھا لگوایا جاتا ہے بیشتر سمز کم تعلیم یافتہ یا پنجاب اور سندھ کی دیہاتی خواتین کے نام ہے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو آگاہ کر دیا ہے نادرہ حکام سے بھی ایسے شناختی کارڈز بلاک کرنے کے لیے رابطے دہشت گردی کے بیشتر واقعات میں افغانی باشندے ملوث۔۔۔

خبر نمبر 10

وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور کر لیا استعفیٰ 31 اکتوبر 2023 سے ایک ماہ کے نوٹس پیریڈ سے نافذالعمل ہوگا ڈاکٹرتوقیر شاہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو مزید ایک سال کی توسیح دی تھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔

خبر نمبر 11

چینی وزیر خارجہ کا دورہ امریکہ امریکی ہم منصب انتونیو بلنکن سے ملاقات وانگ جی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے اختلافات کے باوجود مشترکہ مفادات ہیں دونوں ممالک کو غلط فہمی کو کم کرنے کے لیے جامع مکالمے کی ضرورت ہے امریکی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سب سے اتفاق کیا۔۔

خبر نمبر 12

سابق صدر غلام اسحاق خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال ہو گئے غلام اسحاق خان نےبطور صدر 1990 میں نواز شریف اور 1993 میں بے نظیر کی حکومت برطرف کی 1993 میں صدارت کا عہدہ چھوڑا یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں رہائش پذیر ہو گئے عہدے سے الگ ہونے کے بعد کبھی اقتدار کے ایوانوں اور سیاست پر لب کشائی نہیں کی چار سال صدر پاکستان رہنے کے بعد وہ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔۔۔

خبر نمبر 13

اور ملکہ جذبات نیر سلطانہ کو مداحوں سے بچھڑے 31 برس بیت گئے کریکٹرایکٹرس سے لے کر ہیروئن تک کے تمام کرداروں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ آج بھی دلوں میں زندہ ۔۔