خبر نمبر1
سندھ ہائیکورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ افردا کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، پولیس نے دو لاپتہ شہریوں کے گھر واپس آنے سے متعلق رپورٹ پیش کی ، عدالت نے وکیل کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایس پی ویسٹ کو 2نومبر کو طلب کر لیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے 3لاپتہ افردا کی بازیابی پر درخواستیں نمٹا دیں ۔ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی ، صوبائی محکموں سے رپورٹ طلب ،
خبرنمبر2
جائیداد کی خرید وفروخت میں کم ٹیکس کی ادائیگی کا معاملہ، ڈی سی اور ایف بی آر کے نرخ ختم کر کے نیلامی کیلئے مارکیٹ میں لانے کی تجویز، پلاننگ کمیشن کے تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے تجویز کیا کوئی بھی آن لائن پورٹل معاہدے کی بولی کی قیمت سے 10فیصد زیادہ پر خریدنے کا مجاز ہوگا،
خبرنمبر3
شام میں ایرانی فوج کے زیر استعمال 2مقامات پر امریکی فوج کا حملہ ، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا دفاعی حملے عراق، شام میں امریکی فوج پر ناکام حملوں کا جواب ہیں، حملے کا مقصد عراق ، شام میں موجود امریکی اہلکاروں کی حفاظت ہے ، دفاعی حملوں کا اسرائیل حماس تنازع سے کوئی تعلق نہیں، لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ایران باز نہ آیا تو اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے مزید قدم اٹھائیں گے۔
خبرنمبر4
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، اسرائیلی ہیلی کاپٹرزنے چھوٹے بموں سے کئی مقامات کو نشانہ بنایا، نیتن یاہو نے کہا غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کررہے ہیں ، اسرائیلی بمباری سے مزید 400فلسطینی شہید ،شہدا کی تعداد 7ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ شہدا میں 3ہزا رسے زائد بچے ، 1700سے زائد خواتین شامل ہیں۔ مارےگئے صحافیوں کی تعداد 27 ہو گئی ۔ تباہ شدہ ملبے تلے دبے 2ہزار سے زائد افراد کا خدشہ ، فلسطینی ریڈ کراس کے مطابق بجلی اور طبی سامان نہ ہونے کے باعث 34سپتال بند کرنے پڑ گئے ہیں۔
خبرنمبر5
پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں ادویات اور بلڈ ٹیوب نایاب، مریض باہر سے بلڈ ٹیوب ، ادویات ، ڈرپس باہر سے لانے پر مجبور، خیبر ٹیچنگ اسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ پر علاج معطل، ترجمان ایل ایچ آر کا کہنا ہے فنڈز کی کمی کے باوجود ایمرجنسی میں مریضوں کا مفت علاج جاری ہے ۔ صحت کارڈ پر علاج نہیں ہورہا فنڈز ملتے ہی علاج شروع کیا جائے گا۔
خبرنمبر6
دہشت گردی کے واقعات میں خواتین کے نام پر موبائل سم استعمال ہو رہی ہیں ، محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کے ڈی آئی جی کا کہنا ہے اکثر موبائل سم پنجاب ، سندھ کی خواتین کے نام پر ہوتی ہیں ، دیہی خواتین سے بے نظیر انکم سپورٹ و دیگر پروگرامز کے تحت انگوٹھے لگوائے جاتے ہیں ، انگوٹھے کا نشان لگا کر اسے موبائل سم ایشو کی جاتی ہیں ، بھتا خوری ، دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات میں افغان ملوث ہیں۔ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہو گی ۔
خبرنمبر7
کراچی میں گلستان جوہر کے قریب گاڑی اور رکشہ میں ٹکر، رکشہ میں سوار آٹھ سال کی بچی جاں بحق، مرد اورخاتون زخمی ، ملیر کی رہائشی ماں اور بچی دوا لینے گلستان جوہر آئی تھیں۔
خبرنمبر8
رحیم یار خان میں گھروں ، دکانوں میں ڈکیتی کرنے والا 3رکنی گروہ گرفتار، ملزمان سے ایک کروڑ 64لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی برآمد، تینوں ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزمان نے چند روز پہلے صرافہ بازار میں سنار کی دکان میں واردات کی تھی ۔ چھت توڑ کر 80لاکھ کے زیورات چوری کئے ۔ چور شادی والے گھر سے بھی زیورات اور لاکھوں روپے لے اڑے تھے ۔


