خبر نمبر1

پاکستان میں انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت کے ساتھ ہونے پر زور، الیکشن قوانین کے مطابق ہونے چاہیے ، امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ کی نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک پر گفتگو، دونوں رہنمائوں کی افغان پناہ گزینوں کی امریکا روانگی کو محفوظ بنانے پر بھی بات چیت، غزہ میں امداد جاری رکھنے اور بحران کو پھیلنے سے روکنے کے امور پر اتفاق،

خبرنمبر2

حماس سرائیل جنگ، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھائو، ڈیزل 190سے 117ڈالر فی بیرل میں درآمد ہونے لگا، گزشتہ 9روز میں پٹرول 89سے 92ڈالر فی بیرل تک درآمد ہوا، حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر غور، نئی قیمتوں کا اعلان 31اکتوبرکو کیا جائے گا۔

خبرنمبر3

دنیااسرائیلی مظالم پر خاموش ہے ، فلسطینی بچے آگ میں جل رہے ہیں، ان کو بچانا انسانیت کا تقاضا ہے ، مسلم حکمران اپنی ذمہ داری پوری کریں، غزہ کو دوبارہ آباد کرنے کےلئے اقدامات کیے جائیں ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ریلی سے خطاب