خبر نمبر1

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سمیت ججز کیخلاف زیر التوا شکایات کا جائزہ ، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی تقرری اور کنڈکٹ کے خلاف شکایات درج کی گئی تھیں۔

خبرنمبر2

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکشین جاری، جج محمد بشیر 14مارچ 2024کو ریٹائرڈ ہوں گے ۔ جج محمد بشیر نے نوازشریف، یوسف رضا گیلانی ، آصف زرداری ، شوکت عزیز کے کیسز سنے ۔

خبرنمبر3

تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت یکم نومبر کو ہوگی، کیس سے متعلق ثبوت فراہم کیے جائیں گے۔

خبرنمبر4

امریکا کا مشرق وسطی میں مزید 900امریکی فوجی بھیجنے کا اعلان ، ایک ہفتے میں امریکی فورسز پرعراق میں 12، شام میں 4 حملے ہوئے ۔ مشرق وسطی میں تعینات اہلکار اسرائیل نہیں جائیں گے۔ پینٹا گون کی وضاحت، شام میں ایرانی فوج کے زیر استعمال 2مقامات کو نشانہ بنایا، مزید 900فوجی مشرق وسطی پہنچ گئے، اسرائیل نہیں جائیں گے۔ حملوں کا مقصد عراق، شام میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کرنا ہے ، لائیڈ آسٹن

خبرنمبر5

عرب ممالک کی حماس اسرائیل جنگ رکوانے کے لیے سفارتی کوششیں، اسرائیل سے غزہ میں حملے بند کرنے کا مطالبہ ، خوراک ، ادویات ، ایندھن کی فوری سپلائی بند کی جائے،عرب ممالک کا مطالبہ ، سعودی عرب ، قطر ، یو اے ای ، کویت سمیت 9عرب ممالک کا بیان جاری ،

خبرنمبر6

لڑائی رک جائے تو حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کر دے گا، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی ضروری ہے، یہ مشکل مذاکرات ہیں لیکن ہم بخوبی نمٹ رہے ہیں ، قطری وزیر مملکت محمد الخلیفی کا برطانوی میڈیا کو انٹرویو

خبرنمبر7

شہباز شریف کا جموں وکشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف شہبازشریف کی کشمیریوں سے یکجہتی، 76 سال میں ہر قسم کا بھارتی ہتھکنڈہ ناکام ہوا ، کشمیر کے بہادر عوام کو تاریخی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں ، صدر ن لیگ کا پیغام، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا کشمیری شہد اکو خراج عقیدت پیش، 76سال تک بھارت نے قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا ، پرامید ہوں وہ دن جلد آئے گا جب درگاہ حضرت بل پر حاضری دوں گا، چیئرمین پیپلزپارٹی