خبر نمبر1
دفتر خارجہ کے افسران کے بیانات سے واضح ہے سائفر میں غیر ملکی سازش نہیں ، سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد، مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی مسترد، اسلام آباد ہائیکور ٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دفتر خارجہ کے افسران ، سائفر بھیجنے والے اسد مجید کے بیانات ریکارڈ پر ہیں ، استغاثہ کا کیس ہے وزارت خارجہ نے سائفر ڈی کوڈ کر کے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کو بھجوایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر کو وصول کیا اور بظاہر گم کردیا، استغاثہ کے مطابق سائفر کے مندرجات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ عدالت میں پیش دستاویزات کے مطابق دفتر خارجہ کی پالیسی واضح ہے ۔ پالیسی کے مطابق سائفر کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹ ہے جسے غیر مجاز افراد سے شیئر نہیں کیا جا سکتا، سائفر کو کچھ وقت کے بعد واپس فارن آفس جانا ہوتا ہے ،
خبرنمبر2
سابق وزیراعظم شہبازشریف کا چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کی وفات پر اظہار افسوس، کہالی کی چیانگ نے چین پاکستان تعلقات مضبوط بنانے میں قابل قدر کردار ادا کیا، ان کی قیادت میں سی پیک کو حقیقت میں بدلنے میں مدد ملی ، ان کی وفات سے پاکستان ایک قابل اعتماد اور اچھے دوست سے محروم ہو گیا۔
خبرنمبر3
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی فلسطینی سفیر احمد جوادربیع سےملاقات، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت، پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار،


