خبر نمبر1
بھارتی فوج کی جمعرات کی شب ظفروال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر ڈرون سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو نقصان پہنچا، پاک فوج نے دندان شکن جواب دیا، جوابی فائرنگ سے بھارتی بارڈر فورس کو نقصان اٹھانا پڑا، چند فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،
خبرنمبر2
ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو رہی ہے ، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دینے سے قاصر ہے ، سینیٹر رضا ربانی کا سینٹ میں اظہار خیال، الیکشن کمیشن سے فوری انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ ، سینٹر نثار کھوڑو کا کہنا تھا آج جس پاکستان میں کھڑا ہوں وہاں آئین نظر نہیں آرہا ، انتخابات کی تاریخ نہ دینا شبہات پیدا کرنے کی کوشش ہے ،
خبرنمبر3
پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس ، خدیجہ شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، اے ٹی سی نے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، 5سال کی بیٹی 6ماہ سے دور ہے ، جیل میں سڑ رہی ہوں مجھے باہر نکالیں گھر جانے دیا جائے ، شریک ملزمان میرے گھر نہیں آئے تفتیشی افسر جھوٹ بول رہے ہیں ، پریشان نہ ہوں جلد ٹرائل شروع ہوگا، فیصلہ ہو جائے گا، عدالت
خبرنمبر4
کون سا فراڈ ، جمہوریت دشمنی کا طریقہ مرتضیٰ وہاب اور پیپلزپارٹی نے اختیار نہیں کیا، امیر جماعت اسلامی حافظ الرحمان کی ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس، کہا ہم گھیرا تنگ کررہے ہیں چیزیں تبدیل ہوں گی، ہم ان سے بلدیات بھی لیں گے ، قومی و صوبائی حکومت بنائیں گے ، ترقی کا سفر تب شروع ہوگا جب عوام اپنا ووٹ ایک طرف کریں گے ۔ مقابلہ پیپلزپارٹی سے ہے ایم کیو ایم 35سال سے نمائندگی بیچ رہی ہے ۔
خبرنمبر5
گلگت سپریم اپلیٹ کورٹ نے جی بی اے حلقہ 2 کیس کا فیصلہ سنا دیا، اپلیٹ کورٹ نے فتح اللہ کی ریمانڈ کی استدعا جزوی منظور کر لی ، وکیل امجد ایڈووکیٹ کے مطابق جمیل احمد اور فتح اللہ کو پوسٹل پیلٹ پیپرز پر اعتراض تھا، اپلیٹ کورٹ نے تمام 1700پوسٹل بیلٹ پیپرز کی فرانزک کا حکم دے دیا، الیکشن ٹربیونل نے گزشتہ روز جمیل احمد کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔


