اسلام آباد (ای پی آئی ) ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے متوقع تاریخ سامنے آگئی ہے ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے لیے 28 جنوری 2024ء بروز اتوار کو ہونگے ۔
الیکشن کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان کو 2 دن بعد اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مجوزہ تاریخ پر انتخابات کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کے2 نومبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ انتخابات کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کرے گا ۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مجوزہ تاریخ پرانتخابات کرانےکی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں


