غزہ (ای پی آئی)فلسطین اسرائیل جنگ کا بیسواں‌ روزغزہ پراسرائیلی بربریت سے معصوم بچوں کے جسم چھلنی،بدترین خونریزی ، غزہ میں انسانی المیےنے جنم لے لیا، خونریزی کے بعد صورتحال بدترین ہو گئی ، کئی لوگ اسرائیلی بمباری کے بعد ہر طرف ملبےکے ڈھیر مسلسل بمباری سے لوگوں میں المناک افراتفری، بچوں میں شدید خوف وہراس، کئی لوگ رہائشی عمارتوں کے ملبے تلے موجود ، ۔حزب اللہ نے اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا، فلسطینی مجاہدین کےحوصلے چٹان کی طرح مضبوط بھرپور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری،لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ نے حماس کی حمایت سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان کر دیا

خانہ کعبہ میں قبلہ اول مسجدالاقصی ،فلسطين اور غزہ کے مظلوموں کے لئے امام کعبہ شیخ بیندر بلیلہ کی خصوصی دعا۔۔

امریکی ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن نے کہا ہے کہ
ہم پیوٹن کو یوکرین پر غالب آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کیونکہ مجھے یقین نہیں ہے کہ وہ وہیں رک جائے گا۔ اس سے چین کو ممکنہ طور پر تائیوان پر قدم اٹھانے کی ترغیب ملے گی۔ ہم انہیں چھوڑنے والے نہیں ہیں۔

لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ نے حماس کی حمایت سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان کر دیا
حزب اللّٰہ نے واضح کیا ہے کہ دنیا کے تمام لڑاکا بحری بیڑے بھی آجائیں تو حزب اللّٰہ کو حماس کی حمایت سے دست بردار نہیں کراسکتے۔ حماس اور حزب اللّٰہ کے حملوں کے سبب سوا لاکھ سے زائد اسرائیلی شمال سے جنوب کی طرف منتقل ہو گئے ہیں

جمعہ کی صبح سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اور چھاپے کے بعد اسرائیلی فورسز نے ایک خاتون سمیت 19 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ایکس پر الجزیرہ عربی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ "ہیبرون میں جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان میں ڈاکٹر فاروق اشور بھی شامل تھے جبکہ فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق رام اللہ اور البریح گورنری میں اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے نلین پر چھاپہ مار کر مزید چار شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

زیکیم فوجی اڈے کے سامنے صہیونی بحریہ کے اڈے پر القسام بریگیڈ کے حملے کی ویڈیو فوٹیج سامنے آگئی

اسرائیلی فورسز جو کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں صبح سے پہلے ایک مہلک چھاپہ مار رہی تھی ،اب اس علاقے سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور اپنے آپریشن کو فلسطینی سرزمین کے شمال مغرب میں واقع قلقیلیہ کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ قلقیلیہ میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے،اس سے قبل جنین میں ایک چھاپے کے دوران کم از کم دو افراد شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوئے تھے اور ایک درجن سے زائد فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

فلسطین،اسرائیل تناؤ 21 ویں روز بھی جاری،فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک 7028 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 2913 بچے شامل ہیں۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ میں تمام ممالک کے صدور، رہنماؤں، رائے عامہ پر اثرانداز ہونے والی شخصیات اور رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فلسطینی علاقوں میں مزاحمت کے جواز کی واضح اور غیر واضح طور پر حمایت کریں۔ اسرائیل، القسام کے اسٹرٹیجک حملے اور اسے سے ہونے والی بھاری شکست کی وجہ سے سنبھل نہیں پائے گا۔ غزہ میں مزاحمت اچھی پوزیشن میں ہے۔ میں عرب اور اسلامی ممالک کے عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ پیسے اور ہتھیاروں سے مزاحمت کی حمایت کریں

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے صبح سویرے کیے جانے والے تازہ ترین چھاپے کے بعد چار فلسطینی شہید کریے گئے ہیں۔ ذرائع نے بین الاقوامی جریدے کو بتایا کہ ہے شہید ہونے والوں میں سے دو شمالی شہر کے پناہ گزین کیمپ کے قریب جینین میں تھے جبکہ فلسطینی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں بھی دو فلسطینی شہید ہوئے ہیں،7 اکتوبر سے اسرائیل کے حملے کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 110 ہو گئی ہے۔

طبی ٹیموں نے غزہ کی پٹی میں خان یونس میں قبضے کی بمباری سے نشانہ بنائے گئے گھر کے ملبے تلے سے 5 ماہ کے بچے کو بچالیا۔بچہ روتا ہوا ملبے سے باہر آیا..

فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا” کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں تازہ ترین اسرائیلی حملوں کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 سے بڑھ کر 40 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی ماں کے لیے روتی ہوئی فلسطینی بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

اسرائیلی طیارہ غزہ کے زیتون محلے میں ایک عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا۔

حماس کے وفد کا ماسکو کا دورہ:
روئٹرز نے روس کے کومرسنٹ اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ حماس کے وفد کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ "غزہ پر اسرائیلی بمباری سے حماس کے چھاپوں کے دوران یرغمال بنائے گئے 50 اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں اور حماس جنگ بندی پر اتفاق ہونے تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کر سکتی۔

ترک خاتون اول امینہ ایردوان کی اردن کی ملکہ اور قطری امیر کی والدہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت گفتگو کے دوران غزہ میں حملوں کے جواب میں تعاون اور یکجہتی بڑھانے پر زور دیا،

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی ہے اور سڑکوں کو بھی بند کر دیا ہے جس سے لوگوں کا مسجد تک جانا مشکل ہو گیا ہے، پورے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی ناکہ بندی کر دی ہے جس کہ وجہ سے وہاں سے سفر کرنے والوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں آنا مشکل ہو گیا ہے، 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں کے بعد سے جمعہ کے دن مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنا مشکل کر دیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ
3 ہفتوں سے ہم اسرائیل کے جنگی جرائم کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
غزہ میں نسل کشی اور وہاں سے جبری نقل مکانی فوری طور پر بند کی جانی چاہیے۔
امریکہ اور بعض یورپی ممالک نے اسرائیلی غاصب حکومت کی حمایت کی۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک غزہ اور مغربی کنارے میں 3 ہفتوں سے بھی کم عرصہ میں تقریباً 7000 فلسطینی شہریوں کی شہادت کا باعث بنے۔ امریکہ، فلسطین میں نسل کشی اور جرائم کا خاتمہ کرے۔ ہم امریکہ سے کہتے ہیں کہ اگر نسل کشی کی کارروائیاں جاری رہیں تو ہم ان کے ساتھ کھڑے نہیں رہیں گے۔ اگر غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو امریکہ بھی اس آگ سے محفوظ نہیں رہے گا۔

آر ٹی ای نے ذرائع کے مطابق خبر دی ہے کہ امریکی سیکرٹری خارجہ بلنکن نے قطری امیر سے ملاقات کے دوران زور دیا کہ وہ الجزیرہ نیٹ ورک پر دباؤ ڈالیں کہ وہ غزہ کی رپورٹنگ کو کم کریں۔

غزہ کی پٹی میں شمال سے جنوب تک بڑے پیمانے پر اسرائیلی بمباری جاری ہے، پچھلے 12 گھنٹوں میں شمال میں بڑے پیمانے پر بمباری کی گئی ہے، یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سے لوگوں کی اکثریت پہلے ہی نقل مکانی کر چکی ہے جبکہ اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے اس حملے میں فضائی حملے، توپ خانے کی گولہ باری کے ساتھ ساتھ خصوصی اسرائیلی فورسز کی جانب سے شمال کے علاقے میں حماس کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے لیے ایک محدود زمینی حملہ بھی کیا ہے، شفاہ ہسپتال کمپلیکس کے ارد گرد اسرائیل نے مزید بمباری اور فضائی حملے کیے ہیں جس سے مزید رہائشی مکانات اور بلاکس تباہ ہوئے ہیں، غزہ شہر کے وسطی حصے میں الیرموک کا علاقہ رات بھر بڑے پیمانے پر اسرائیلی فضائی حملوں کا مقام رہا ہے جس میں متعدد رہائشی بلاکس بھی تباہ ہو گئے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے فلسطین میں ہونے والی اموات کی تعداد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیے جانے کے بعد حماس نے اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے تقریبا 7 ہزار افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فہرست میں جاں بحق 6 ہزار 747 افراد کے نام، جنس اور شناختی کارڈ نمبر درج ہیں، اس میں مزید بتایا گیا کہ 281 لاشوں کی تاحال شناخت نہیں کی جاسکی ۔اسرائیل کی 2005 میں یکطرفہ طور پر ساحلی علاقے سے انخلا کے بعد سے جاں بحق افراد کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا وفد کے ہمراہ روس کے دارالحکومت ماسکو کا دورہ،
روسی وزیرخارجہ سرگےلاروف سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

غزہ میں اسرائیلی فوج کی ٹینکوں کے ساتھ دراندازی کی ایک تصویر

اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ا
سرائیلی ہیلی کاپٹرزنے چھوٹے بموں سے کئی مقامات کو نشانہ بنایا، نیتن یاہو نے کہا غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کررہے ہیں ، اسرائیلی بمباری سے مزید 400فلسطینی شہید ،شہدا کی تعداد 7ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ شہدا میں 3ہزا رسے زائد بچے ، 1700سے زائد خواتین شامل ہیں۔ مارےگئے صحافیوں کی تعداد 27 ہو گئی ۔ تباہ شدہ ملبے تلے دبے 2ہزار سے زائد افراد کا خدشہ ، فلسطینی ریڈ کراس کے مطابق بجلی اور طبی سامان نہ ہونے کے باعث 34سپتال بند کرنے پڑ گئے ہیں۔

بریکنگ نیوز۔۔۔
خان یونس کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں بڑے پیمانے پر رہائشی عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔ شہادتوں کی تعداد 102 جبکہ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکا کا مشرق وسطی میں مزید 900امریکی فوجی بھیجنے کا اعلان ،
ایک ہفتے میں امریکی فورسز پرعراق میں 12، شام میں 4 حملے ہوئے ۔ مشرق وسطی میں تعینات اہلکار اسرائیل نہیں جائیں گے۔ پینٹا گون کی وضاحت، شام میں ایرانی فوج کے زیر استعمال 2مقامات کو نشانہ بنایا، مزید 900فوجی مشرق وسطی پہنچ گئے، اسرائیل نہیں جائیں گے۔ حملوں کا مقصد عراق، شام میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کرنا ہے ، لائیڈ آسٹن

حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی غزہ میں جنگ بندی سے مشروط کر دی

حماس نے اپنی قید میں موجود اسرائیلی شہریوں کی رہائی کو غزہ میں جنگ بندی سے مشروط کر دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں موجود حماس کے وفد میں شامل ابو حامد نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مختلف فلسطینی گروپس کی جانب سے غزہ پہنچائے جانے والے اسرائیلی شہریوں کو ڈھونڈنے کے لیے وقت درکار ہے۔حماس کا وفد 26 اکتوبر کو ماسکو پہنچا تھا اور ایک مقامی اخبار نے ابو حامد کا بیان شائع کیا۔انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے جنگ کے آغاز سے ہی اپنی قید میں موجود شہریوں کو رہائی کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘متعدد فلسطینی گروپس کے درجنوں حریت پسند 1948 میں اسرائیل کی جانب سے قبضہ کیے گئے خطوں میں داخل ہوئے اور درجنوں افراد کو پکڑ لیا، جن میں سے بیشتر عام شہری تھے’۔خیال رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف غیر متوقع کارروائی کی تھی جس دوران 200 سے زائد اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو پکڑا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہمیں غزہ میں ان قیدیوں کو تلاش اور پھر رہا کرنے کے لیے وقت درکار ہے، جس کے لیے پرامن ماحول کی ضرورت ہے’۔ابو حامد نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 50 اسرائیلی قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔ابو حامد کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک ان قیدیوں میں سے 4 کو رہا کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے اب تک غزہ میں 7 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 2913 بچے بھی شامل ہیں۔حماس کے عہدیدار کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زمینی کارروائی کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ایک اسرائیلی اخبار کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق لگ بھگ 50 فیصد اسرائیلی غزہ میں زمینی کارروائی کے حق میں نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ابھی انتظار کرنا چاہیے۔

بریکنگ نیوز۔۔
عراقی مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے امریکی سفارتخانے کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
عراق کے طاقتور مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے امریکہ کی "اسرائیل کی بلا روک ٹوک حمایت” پر عراق میں امریکی سفارت خانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، انھوں نے حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بندش کے حق میں ووٹ دیں۔ اور اپنے پیروکاروں پر بھی زور دیا کہ وہ اس دوران کام نہ کریں، اور اگر حکومت اور پارلیمنٹ عمل کرنے میں ناکام رہے تو ہدایات کا انتظار کریں۔

ترکیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت اے کے پارٹی کے یوتھ ونگ نے ملک بھر میں سٹاربکس کافی شاپس کے بائیکاٹ کی بھرپور احتجاجی مہم چلائی ۔ جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد فلسطین اور ترکیہ کے جھنڈے پر مشتمل رومال پہن احتجاج میں شریک ہوئی ۔