خبر نمبر1
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 271رنز کا ہدف، پوری ٹیم 46.4اوورز میں آؤٹ ہو گئی ۔ پاکستان ٹاپ آرڈر پھر ناکام، کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، عبداللہ شفیق 9، امام الحق 12، محمد رضوان31، افتخار احمد 21رنز بنائے ، کپتان بابر اعظم 50رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ سعود شکیل کے 52، شاداب کے 43، محمد نواز کے 24رنز سکور کیے ، سعود اور شاداب کے درماین چھٹی وکٹ کی شراکت میں 84رنز کی اننگز کھیلی، تبریز شمسی کی 4وکٹیں ، مارکوجانسن نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ کا پراعتماد آغاز، بغیر کسی نقصان کے 31رنز بنا لیے ۔
خبرنمبر2
عام انتخابات 28جنوری بروز اتوار کرانے کی تجویز، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرانے پر قانونی مشاورت مکمل کر لی ، پیر کو عام انتخابات کیس میں سپریم کورٹ کے روبرو جواب جمع کرایا جائے گا۔ جواب الیکشن کمیشن حکام جمع کرائیں گے۔ ای سی پی انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کر چکا ہے ، نئی حلقہ بندیوں کا عمل 30نومبر کو مکمل ہو جائے گا، مجوزہ جواب کے مندرجات،
خبرنمبر3
حزب اللہ کا حماس کی حمایت سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان، دنیا کے تمام لڑاکا بحری بیڑے بھی حماس کی حمایت سے دستبردار نہیں کراسکتے ، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا دو ٹوک اعلان ، 20 روز میں سرائیل لبنان سرحد پر 17اسرائیلی فوجی ہلاک کیا گیا۔ لبنانی میڈیا کا دعوی، 7اکتوبر سے جاری اپریشن الاقصی طوفان میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 309ہو گئی ۔ 224 افراد تا حال یرغمال، حماس کے شہر تل ابیب سمیت مختلف مقامات پر راکٹ حملے جاری،
خبرنمبر4
غزہ کے اسپتال قبرستان بن چکے ،ہمارے بچوں کو بچالیں، اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران فلسطینی مندوب رو پڑے ، ان کا کہنا تھا اسرائیل نے 3ہزار بچوں اور 1700خواتین کو ابدی نیند سلا دیا، اسرائیل اب بھی غزہ پر خوفناک بمباری جاری رکھے ہوئے ہے ، غزہ کی پٹی میں پورے علاقے تباہ ہو گئے، خاندانوں کے خاندان ملیا میٹ کر دئیے گئے ، فلسطینی مندوب نے کہا غزہ پر بمباری بند کی جائے اور بچوں اور شہریوں کی جانوں کو بچایا جائے ۔
خبرنمبر5
غزہ میں جنگ جاری رہی تو امریکا بھی نہیں بچ پائے گا، غزہ میں لگی آگ کو امریکا پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی، ہم خطے میں جنگ کی توسیع کا خیر مقدم نہیں کرتے ، امریکا فلسطین میں ہونےو الے ظلم پر آواز بلند کرے ، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا اقوام متحدہ میں خطاب
خبرنمبر6
الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج کی تاریخ میں ایک روز کی مزید توسیع کر دی ، الیکشن کمیشن دفاتر کل بروز ہفتہ بھی کھلیں رہیں گے،عوام ووٹ کا اندراج اور درستگی کرا سکیں گے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 24 تاریخ کو ختم ہونے والی مدت میں 3روز کا اضافہ کیا تھا ۔
خبرنمبر7
وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری عہدےسے مستعفی، نگران وزیراعظم نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور کرلیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، توقیر شاہ کی اگلی منزل ورلڈ بینک ملازمت مل گئی ، اگلے ماہ روانہ ہوں گے ، سابق وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک سال کے لیے کنٹریکٹ پر تعینات کیا تھا۔
خبرنمبر8
سندھ ہائیکورٹ میں کم عمر بچی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے کیس سے متعلق سماعت، سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، لڑکیاں فون اور انٹرنیٹ پر دوستی کرتی ہیں اور گھر سے چلی جاتی ہیں، لڑکیاں پھر غیرت کے نام پر قتل کے خوف سے گھر واپس نہیں آتیں ، جسٹس عمر سیال کے ریمارکس
خبرنمبر9
غیر قانونی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے الٹی میٹم ختم ہونے میں 4روز باقی، گزشتہ روز 4ہزار 709افغان باشندے واپس گئے ، اب تک 76ہزار928افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس جا چکے ، غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی طور خم اور چمن بارڈر سے ہوئی ،
خبرنمبر10
محسن نقوی کی زیر صدارت فارن فنڈڈ پراجیکٹ کی مشترکہ جائزہ کمیٹی کا اجلاس، فارن فنڈڈ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری اقدامات کی یقین دہانی ، ٹرانسپورٹ، ماحولیات میں اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گے ، محسن نقوی کی گفتگو
خبرنمبر11
پی آئی اے کا آپریشن مزید محدود، آج بھی 58پروازیں منسوخ، کراچی ، لاہور ، سیالکوٹ سے متعدد پروازیں روانہ نہ ہو سکیں، اسلام آباد ، پشاور سے بھی اندرون و بیرون ملک کی پروازیں منسوخ، 11دن میں قومی ایئر لائن کی 538پروازیں منسوخ ہوئیں۔
خبرنمبر12
کاروبار ی ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 48پیسے مہنگا، 280روپے 57پیسے پر بند، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281روپے 50پیسے پر مستحکم، اسٹاک مارکیٹ ، 241پوائنٹس کمی ، انڈیکس 50ہزار 943پر بند
خبرنمبر13
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، 2لاکھ 11ہزار 300روپے کا ہوگیا،
خبرنمبر14
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ ذکا اشرف سے سرفراز احمد اور فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی کی ملاقات، دونوں کھلاڑیوں کی ملاقات پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں منعقد ہوئی ، کراچی وائٹس کے قائداعظم ٹرافی جیتنے پر سرفراز احمد کو مبارکباد دی ، ذکا اشرف نے شاہنواز دھانی کی کارکردگی کو بھی سراہا،۔


