خبر نمبر1
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر کو شوکازنوٹس جاری، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف ریفرنس خارج، چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس میں فیصلے ، جسٹس مظاہر علی نقوی کو شوکاز نوٹس جاری، 10نومبر تک جواب طلب ، جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف پاکستان بار کونسل نے مبینہ آڈیو لیک پر ریفرنس دائر کیا تھا۔ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف مالی بے ضابطگی کے الزام میں بھی شکایات کونسل میں آئی تھیں ، 5 میں سے 2ارکان کی شوکاز دینے کی مخالفت، جسٹس مظاہر نقوی کو کارروائی چیلنج کرنے کا اختیار، بطور جج مستعفی ہوئے تو مراعات کے حقدار ہوں گے ۔ جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت قرار،
خبرنمبر 2
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میرے خلاف مقدمات جعلی ، من گھڑت اور سیاسی اہداف کے تحت قائم کئئے گئے ہیں ، مقدمات کا مقصد مجھے انتخابات کے بعد تک جیل میں رکھنا ہے ، ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا گزشتہ چند روز میں قانون کو ایک مذاق بنتے دیکھا ، کہا جو ہورہا ہے وہ لندن منصوبے کا شاخسانہ نہیں بلکہ لندن معاہدے کا نتیجہ ہے ، وکلا اور تنظیمی ذمے داران کو ہدایات بھجوا دی ہیں، انتخابات پر بھروپور انتخابی مہم چلائی جائے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی
خبرنمبر3
پی ٹی آئی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا مقصد سیاسی نفرتوں میں بات چیت کے لیے ساز گار ماحول پیدا کرنا تھا، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا گیا۔ ملاقات کو پی ٹی آئی سینئر لیڈر شپ کا اعتماد حاصل تھا، پارٹی 1گھنٹہ 15منٹ کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر مختصر ، خیریت دریافت کرنے پر زیادہ توجہ رہی،
خبرنمبر4
اقوام متحدہ کا کہنا ہے غزہ میں کوئی مقام بھی محفوظ نہیں، مسجد اقصی میں جمعے کی نماز کی ادائیگی بھی نہ ہو سکی، پولیس نے اطراف کی سڑکیں بند کر دیں ، فلسیطنی وزیراعظم کا کہنا ہے اسرائیل حماس کو ختم نہیں کر سکتا حماس فلسطینی سیاست کا اہم حصہ ہے ،
خبرنمبر5
کسٹم انٹیلی جنس اور اسلام آباد پولیس آمنے سامنے، کسٹم حکام نے آئی جی کے پرسنل اسٹاف آفیسر ڈی ایس پی نجیب شاہ کی گاڑی روکی تو انہوں نے فون کر کے ایس ایچ او کراچی کمپنی کو بلا لیا، ایس ایچ او کسٹم حکام کو پکڑ کرحوالات میں بند کردیا، آئی جی اسلام آباد نے پی ایس او کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا، کسٹم افسر اور اہلکاروں کو رہا کردیا۔
خبرنمبر6
پنڈی پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے 9مئی کے واقعات سے متعلق تفتیش کی اجازت مل گئی ، خصوصی عدالت راولپنڈی آفیسر نے بتایا کہ دونوں کو شریک ملزمان کے بیانات پر شامل تفتیش کرنا ہے ، ہمارے پاس 9مئی کے واقعات کے حوالے سے ایف آئی اے کی رپورٹ بھی موجود ہے ۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کی اجازت دے رہے ہیں ۔
خبرنمبر7
عدالت کو نچلی عدالتوں سے عدالت عظمیٰ تک سٹے آرڈرز کی لسٹ پبلک کرنی چاہیے ،مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف کا مشورہ ، کہا لسٹ میں سٹے آرڈر اور زیر التوا تمام معاملات کی تمام تفصیلات بھی ہونی چاہیے تاکہ عوام کو پتا چلے ہمارا نظام عدل کہاں کھڑا ہے ؟اور انصاف کے تقاضے کتنے پورے کررہا ہے ، آئین پاکستان عوام کے رائٹ ٹو انفارمیشن کی ضمانت دیتا ہے ۔


