خبر نمبر1
اسرائیل حماس مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ، غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر کی ثالثی کااثر، اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر آمادہ ہو گیا، قطر فریقین سے شرائط پر سختی سے عمل درآمد کا خواہش مند، حماس اور اسرائیلی حکام قطر میں موجود، اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھونے لگا، جنرل اسمبلی میں فلسطینی سفیر کی تقریر پر تالیاں، اسرائیل سفیر نے تقریر ختم کی تو مکمل خاموشی رہی، اسرائیل کی حمایت خطے میں بڑی تباہی کا سبب بنے گی ، عرب پارلیمنٹ
خبرنمبر2
لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5افراد قتل، مقتولین میں 3سگے بھائی ایک کزن اور پانچواں ملازم تھا۔ واقعہ تھانہ چوہنگ کی حدود میں پیش آیا ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ، تاحال وجہ معلوم نہ ہو سکی، آئی جی پنجاب کا قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم ،
خبرنمبر3
ساہیوال بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران لڑائی ، خواتین اینٹیں اٹھا کر آ گئیں ، خواتین کا پتھرائو ، واپڈا کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ مشتعل افراد کا موقع پر پہنچنے والی پولیس پر بھی پتھرائو، ڈنڈوں سے حملہ ، 3پولیس اور 2واپڈا اہلکار زخمی ، پولیس اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ،
خبرنمبر4
قمر جاوید باجوہ کے سمدھی کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری ختم، ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ نے صابر مٹھو کو نوٹس جاری کرکے 23اکتوبر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے ، صابر مٹھو سے ٹیکس ریٹرنز، ملکی غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں ۔
خبرنمبر5
سانحہ 9مئی کے اشتہاریوں کی جائیدادوں کی تفصیل پولیس کو مل گئی ، اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کو سیل کرانے کیلئے عدالت سے اجازت طلب کی جائے گی ۔ اشتہاری ملزمان میاں اسلم اقبال حماد اظہر ، زبیر نیازی کی تفصیلات جے آئی ٹی کو فراہم کی گئیں ۔ مراد سعید، علی امین گنڈا پور ، امتیاز شیخ سمیت 22ملزم شامل،
خبرنمبر6
عمان میں نماز جمعہ کے بعد بڑا مظاہرہ، فلسطین کے پرچم اٹھائے اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی ، بارش کے باوجود ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے ، یمن صنعا میں بھی نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے حق میں مظاہرہ، دلی میں فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والوں پر پولیس ٹوٹ پڑی، نیویارک کی وال اسٹریٹ پر مظاہرہ ، اسرائیل کیخلاف نعرے ، برسلز میں یورپی رہنمائوں کے اجلاس کے مقام پر ہزاروں افراد کا احتجاج،
خبرنمبر7.
پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کا عرس، درگاہ گولڑہ شریف میں عرس کی 3روزہ تقریبات ختم، علمائے کرام نے غوث اعظم کی سیرت پر روشنی ڈالی، عرس کے موقع پر محفل سماع کا اہتمام ،لنگر تقسیم کیا گیا، خصوصی دعا


