خبر نمبر1

صحت کارڈ پر علاج بند ، مفت دوائیں بھی نہیں مل رہیں ، پشاور کے سرکاری اسپتالوں میں آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا،ترجمان لیڈنگ اسپتال کا کہنا ہے ایمرجنسی میں مفت علاج کیاجارہا ہے ، فنڈز ملتے ہی صحت کارڈ پر علاج شروع کر دیا جاے گا۔

خبرنمبر2

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی اسلام آباد میں صدرمملکت عارف علوی سے ملاقات، گورنر سندھ کی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بھی ملاقات، گورنر سندھ نے نگران وزیراعظم کو انتظامی امور ، امن اومان سے متعلق مسائل اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔

خبرنمبر3

میئر لندن کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ ، صادق خان نے کہا اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے ، اسرائیل حملے کے ذمے داروں کو نشانہ بنائے، کسی کو بھی حق نہیں کہ وہ عالمی قوانین کو توڑے ۔

خبرنمبر4

اسرائیل غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کررہا ہے ، عالمی برداری ان جرائم کو روکنے میں ناکام ہے ، برطانیہ میں فلسطینی مشن کے سربراہ حسام کا انٹرویو کہا اس پر سن رہے ہیں اسرائیل کو حق دفاع ہے ، بچوں کو نشانہ بنانا کہاں کا حق دفاع ہے ؟10لاکھ لوگوں کا جبری انخلا اور پھر ان پر حملہ کہاں کا حق دفاع ہے ؟

خبرنمبر5

سنی تحریک کافلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی مارچ، فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں ، شاداب نقشبندی،