لاہور (ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت واپس لینے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
پرویز الہیٰ کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی، جسٹس سلطان تنویر یکم نومبر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ پرویز الہیٰ نے ٹرائل کورٹ کا ضمانت واپس لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔


