اسلام آباد (ای پی آئی ) وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ اف پاکستان میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہونگے، جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔
سپریم کورٹ نے مقدمے کے وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم سمیت درجنوں سیاستدانوں کے مقدمات دوبارہ احتساب عدالتوں کو بھیج دیئے گئے تھے۔


