اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرنے والے وکلاء کی لسٹ جمع کروا دی گئی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 10 وکلا جیل میں ملاقات کر سکیں گے،
چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلا منگل اور جمعرات کو ملاقات کر سکیں گے۔ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین تحریک انصاف سے پوچھنے کے بعد لسٹ عدالت عالیہ میں جمع کروائی۔ وکلا میں حامد خان، بیرسٹر علی ظفر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت، سلمان صفدر، بیرسٹر عمیر نیازی ، سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر، برہان معظم اور لطیف کھوسہ شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو سہولیات فراہمی درخواست نمٹانے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپرٹنڈنٹ جیل کہتے ہیں فیملی ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست دے تو قانون کے مطابق اقدام کریں گے۔


