اسلام آباد (ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،
نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 15 نومبر کو ہوگی ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 2018ء سے زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے ،
یہ درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی، جس میں نوازشریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پرتوہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔


