خبر نمبر 1
بے ضمیر اسرائیل کی 22ویں روز بھی سفاکیت غزہ پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ رات بھر زمین فضا اور سمندر سے آگ اور بارود کی برسات ہر طرف دھماکے کئی عمارتیں ملیا میٹ پانی فیول اور بجلی کے بعد فون اور انٹرنیٹ بھی بند عالمی میڈیا کے نمائندوں کا رابطہ منقطع بمباری سے مزید 298 فلسطینی شہید تعداد 7326 ہو گئی 3 ہزار سے زائد بچے شامل اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مزید 14 اہلکار بھی نشانہ بن گئے۔۔۔
خبر نمبر 2
القسام بریگیڈ نے غزہ پر اسرائیل کا بڑا زمینی حملہ پسپا کر دیا غاضب فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اسرائیلی فوج زخمی اور لاشوں کو لے کر ہیلی کاپٹروں میں فرار ہو گئی حماس رہنما علی براکہ نے میدان جنگ کی صورتحال بتا دی۔۔
خبر نمبر 3
سفارتی محاذ پر اسرائیل اور امریکہ کی پسپائی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جنگ بندی کے لیے اردن کی قرارداد منظور انسانی بنیادوں پر سیز فائر کا مطالبہ قرارداد کے حق میں 120 ووٹ پڑے 14 ممالک کی مخالفت برطانیہ جرمنی اور کینیڈا سمیت 45 ممالک میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔۔۔
خبر نمبر 4
فلسطینیوں کو دیوار سے لگائیں گے تو رد عمل بھی آئے گا اسرائیل ہی تنازع کا اصل مجرم ہے پاکستانی مندوب منیر اکرم کا خطاب یو این سیکرٹری جنرل کا بھی فوری جنگ بندی کا مطالبہ کہا سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیے یہ سچائی کا لمحہ ہے تاریخ ہم سب کا فیصلہ کریں گے۔۔۔
خبر نمبر 5
غزہ میں بدترین درندگی پر دنیا کب جاگے گی جنگ بندی کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے فلسطینی اتھارٹی کا اقوام عالم سے مطالبہ زمینی آپریشن کے نتائج پورے خطے کے لیے تباہ کن ہوں گے سعودی حکام نے خبردار کر دیا۔۔۔
خبر نمبر 6
غزہ پر حملوں کے خلاف مغربی کنارے میں احتجاج طولکرم نابلس اور جنین میں فلسطینوں نے پوری رات سڑکوں پر گزار دی الخلیل میں اسرائیلی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں۔ ۔۔
خبر نمبر 7
اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلنداستنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کہ باہر شہریوں کا غم و غصہ یمن اور اردن میں بھی ریلی نیو یارک میں یہودیوں کا اسرائیل کے خلاف مظاہرہ گرینڈ سینٹرل اسٹیشن پر سینکڑوں افراد کا دھرنا پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔۔۔
خبر نمبر 8
غزہ جنگ میں شدت آتے ہی تیل کی قیمتیں آسمان پر عالمی منڈی میں تین فیصد تک اضافہ امریکی خام تیل 85 اشاریہ 58 ڈالر کی بیرل پر فروخت برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر کی بیرل سے تجاوز کر گئی۔۔۔
خبر نمبر 9
استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی مہم کا آغاز جہانیاں میں آج عوامی طاقت کا مظاہرہ 40 فٹ بلند اور 100 فٹ چوڑا اسٹیج تیار جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور قائدین کی تصاویر سے سجا دیا گیا جہانگیر ترین عبدالعلیم خان اور سینیئر قیادت کا خطاب شیڈول۔۔۔
خبر نمبر 10
پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس پرویز الہی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اینٹی کرپشن حکام تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں گے۔۔۔
خبر نمبر 11
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے پاس صرف تین دن باقی اب تک 81974 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی یکم نومبر کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا جائے گا منقولہ اور غیر منقولہ جائداد بھی ضبط ہوگی۔۔۔
خبر نمبر `12
جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ دو جوان شہید ضلع خیبر میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک دہشت گرد ہلاک دو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔۔
خبر نمبر 13
سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں ایکشن 10 دہشت گرد گرفتار کلعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر بھی شامل حکام کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔۔
خبر نمبر 14
لاہور کے علاقے چونگ میں جائیداد کے تنازے پر تین بھائیوں سمیت پانچ افراد کا قتل مقتول شہزاد کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری۔ ۔
خبر نمبر 15
چندا مامو کو آج گرہن لگے گا سال کے دوسرے اور آخری چاند گرہن کا آغاز رات 11 بج کر دو منٹ پر ہوگا پاکستان سمیت ایشیا یورپ امریکہ اور افریقی ممالک میں نظارہ دیکھا جا سکے گا۔۔۔
خبر نمبر 16
ورلڈ کپ شاہینوں کے لیے ڈراونا خواب بن گیا عالمی میلے میں پہلی بار مسلسل چار میچز میں ناکامی پاکستان جنوبی افریقہ سے بھی ہار گیا سنسنی خیز میچ میں ایک وکٹ سے شکست سیمی فائنل کھیلنا انتہائی مشکل باقی تین میچز جیت کر بھی اگر مگر پر انحصار۔ ۔۔
خبر نمبر 17
کھوکھلی بیٹنگ 50 اوورز سے پہلے ہی کہانی تمام کسی نے کیچ تھمایا کوئی گیند سمجھ ہی نہ پایا امام الحق ہو یا عبداللہ شفیق افتخار ہو یا رضوان کوئی بھی دیر تک رک نہ سکا ٹیل اینڈرز بھی آتے ہی چلتے بنے شاہینوں کی پے در پے شکست پر شائقین پارہ ہائی۔۔۔۔
خبر نمبر 18
کوئی پلان نہ حکمت عملی چہروں پر مایوسی اور تھکاوٹ حالات کے مطابق فیصلے کے بجائے کنفیوژن ہی کنفیوژن سابق کپتان محمد یوسف اور مشتاق احمد قومی ٹیم کی شکست پر مایوس ۔۔۔
خبر نمبر 19
آئی سی سی کا ڈی آر ایس سسٹم شاہینوں کولے ڈوبا افریقی کھلاڑی کو آؤٹ نہ دینے پر سابق بھارتی کھلاڑی بھی چپ نہ رہ سکے غلط فیصلے پاکستان کی شکست کا سبب بنے ہر بھجن سنگھ نے امپائرنگ کو آڑے ہاتھوں لیا۔۔۔
خبر نمبر 20
کینگروز کی چڑھائی کیویز کی شامت آئی آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ کھیل ڈیوڈ وارنر ٹریولز نے بولرز کے چھکے چھڑا دیے آج دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور نیدر لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔۔


