راولپنڈی (ای پی آئی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتجے شیخ راشد شفیق کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی ۔
تفصیل کے مطابق 9 مئی واقعات کے 3 مقدمات میں نامزد سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا ،
شیخ راشد شفیق کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت جج اعجاز آصف نے کی۔
دوران سماعت دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی اور تینوں مقدمات میں الگ الگ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانت 8 نومبر تک منظور کی ہے۔


