اسلام آباد(ای پی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سفارشات پر افسران کے تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کااسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ،عدالت نے افسران کے تبادلوں سے متعلق منگل تک رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کی سفارشات پر تبادلوں سے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

عدالت نے تحریری حکمنامے میں نگراں دورِ حکومت میں الیکشن کمیشن کے حکم پر افسران کے ٹرانسفر کیس رپورٹ طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سفارشات پر کتنے افسران کے تبادلے ہوچکے ہیں؟۔

عدالت نے کہا کہ یہ بھی آگاہ کیا جائے کہ کچھ افسران کو موجودہ عہدوں پر کام جاری رکھنے کا کیوں کہا گیا ؟۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور الیکشن کمیشن جامع رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کرائیں ۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور آئی جی سندھ کے تبادلے کے احکامات جاری کیے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کی بھی سفارش کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ میں بھی تبادلوں کی ہداہت کی گئی ہے۔