خبر نمبر 1
اسرائیل غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تل گیا نسل کشی پر پردہ ڈالنے کے لیے غزہ کا پوری دنیا سے رابطہ کاٹ دیا کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مکمل بلیک آؤٹ ایک رات میں بمباری کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے زمین فضا اور سمندر سے حملوں میں ہزاروں اموات کا خدشہ یہاں قیامت صغری کا منظر ہے ہر طرف تباہی و بربادی اور لاشیں ہیں لوگ اپنے پیاروں کو ہاتھ گاڑیوں اور کندھوں پر اٹھا کر در بدر ہیں ایک غیر ملکی صحافی کا سیٹلائٹ لنک کے ذریعے ہنگامی پیغام دہشتگرد اسرائیل نے صحافیوں کو بھی غزہ چھوڑنے کی وارننگ دے دی فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق شہدا کی تعداد 7300 سے تجاوز 21 ہزار افراد زخمی ہیں مغربی کنارے پر فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے ساتھ گھر گرانے کا عمل بھی تیز کر دیا گیا فوجی آپریشن اور کاروائیوں کے باوجود شہری سڑکوں پر نکل آئے۔۔۔
خبر نمبر 2
مودی ایک بار پھر الیکشن جیتنے کے لیے بھونڈی سازشیں کر رہا ہے معصوم کشمیری شہریوں کو دہشت گرد کہہ کر ووٹ بینک میں اضافہ چاہتا ہے دفاعی تجزیہ کار مسعود خان کی 92 نیوز سے گفتگو راشد ولی بولے غلطی سے بارڈر کراس کرنے والے شہریوں دہشت گرد قرار دینا مضحکہ خیز ہے پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے پراپیگنڈے کو بے نقاب کیا یہ نیا سٹینٹ بھی اس کی بدنامی کا باعث بنے گا۔۔۔
خبر نمبر 3
بھارتی مظالم کے اثرات آزاد کشمیر تک پہنچ گئے 15 برس کا ضیا مصطفی جنوری 2003 کی صبح اپنے گھر سے نکلا لیکن کبھی لوٹ کر نہ آیا راولہ کوٹ کا ضیا غلطی سے ایل او سی پار کر گیا تھا بھارت نے میٹرک کے طالب علم کو گرفتار کیا 18 سال تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا شہادت نصیب ہونے پر ہی مظالم سے نجات ملی۔۔۔
خبر نمبر 4
نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت درخواست پر سماعت کریں گے ادھر احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال ریفرنس پر شہباز شریف اور احد چیمہ کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے وکیل نے ریفرنس کو سیاسی انجینئرنگ قرار دیتے ہوئے موکل کو بری قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔
خبر نمبر 5
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر وفاقی بیوروکریسی اور پولیس میں تبادلے ہوئے یا نہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی الیکشن کمیشن کو بھی 31 اکتوبر کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر 6
خیبر پختون خواہ میں مالی بحران کیوں آیا نگراں حکومت صحت انصاف کارڈ اور بی آر ٹی کی بروقت ادائیگی نہ کر سکی معمول کے واجبات میں بھی تاخیر اہم حقائق سامنے آگئے دستاویزات کے مطابق وفاق سے ملنے والے ماہانہ 65 ارب روپے میں تاخیر سے مسئلہ گھمبیر ہونے لگا۔۔۔
خبر نمبر 7
نگران وزیراعلی پنجاب کا پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کا دورہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری 43 ترجیحی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا تمام ترقیاتی منصوبے ٹائم لائن کی اندر مکمل کرنے کی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر 8
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف 11 میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کو الاٹ شدہ پلاٹ پر تعمیرات سے روک دیا عدالت نے تحریری فیصلے میں جاری کرتے ہوئے کہا بادی نظر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سکول میں صرف 20 فیصد کے لیے فری تعلیم آئینی خلاف ورزی ہے مزید سماعت 21 نومبر تک ملتوی۔۔۔


