اسلام آباد (ای پی آئی ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا کی سربراہی میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ دھرنا دینے پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

ترجمان جماعت اسلامی شاہد شمسی کے مطابق پولیس اسلام آباد میں غزہ مارچ روکنے کی کوشش کر رہی ہے، اس حوالے سے پولیس نے ہمارا اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم وغیرہ اٹھا لیا۔

شاہد شمسی نے بتایا ہے کہ سرینا چوک سے پولیس نے جماعتِ اسلامی کے بعض کارکنوں کو حراست میں لے لیا، ترجمان عامر بلوچ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔جماعتِ اسلامی کے کارکنان سرینا چوک پر جمع ہونا شروع ہو گئے جبکہ میاں اسلم پہنچ گئے۔

جماعتِ اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کیمپ اکھاڑ کر کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

میاں اسلم کا کہنا ہے کہ دھرنا دیا تو نصر اللّٰہ رندھاوا، چوہدری کاشف اور عامر بلوچ کو گرفتار کر لیا گیا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود جماعتِ اسامی نے مارچ اور احتجاج کی کال دی ہے۔