لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک روپیہ نہیں کھایا، پتہ نہیں مجھ پر کہاں سے یہ ریکوری ڈال کر لے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی رضا کے لئے کام کیا ہے، میں نے لوگوں کی خدمت کی ہے، وہ شہبازشریف والی خدمت نہیں،

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ رات کو میرے پاس کوئی بندہ نہیں آیا، پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال کر لے آئے۔ میں رات بھر اینٹی کرپشن میں سویا رہا ہوں، مجھے تو ادھر آکر پتہ چلا ریکوری ڈال لائے ہیں، یہ اپنی نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں ہیں، سب سے زیادہ نوکریاں بھی میں نے دی ہیں۔