خبرنمبر1
اسرائیل کا غزہ کے شہریوں پر 3اطراف سے حملہ ، طیاروں ، بحری جنگی جہازوں سے بمباری ، ٹینکوں سے گولہ باری ، غزہ کی پٹی دھماکوں سے گونج اٹھی ، ہر جانب دھویں کے بادل، شمالی غزہ میں 150اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی، حماس کے سربراہ ایئر آپریشن ، کارکن شہید کرنے کا دعوی ، حماس کا کہنا ہے غزہ پر 3 طرفہ اسرائیلی حملہ ناکام بنا دیا ، بھاری نقصان پہنچایا گیا دشمن کئی محاذوں پر پھنس گیا۔ حملے کے خلاف ٹینک شکن میزائل استعمال کیے ، غزہ اسرائیلی فوجیوں کی باقیات نگل جائے گا۔
خبرنمبر2
اسرائیل نے غزہ کا مواصلاتی نظام تباہ کر دیا، انٹرنیٹ، موبائل سروسز معطل، غزہ کا رابطہ دنیا سے کٹ گیا۔ ایک ہی رات میں ہزاروں افراد شہید ہونے کا خدشہ ، اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کا بھی غزہ میں موجود اپنے اہلکاروں سے رابطہ منقطع، شدید بمابری کی وجہ سے زخمیوں کو تباہ شدہ عمارات کے ملبے سے نہ نکالا جا سکا۔ 20روز سے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7700 سے زیادہ ہو گئی ، شہدا میں 3600بچے بھی شامل ، صحافیوں کی تنظیم کمیٹی ٹو پراٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ غزہ میں مواصلاتی نظام مکمل نیو زبلیک آئوٹ ہے ، سچ کے متلاشیوں کے ساتھ ہیں ۔
خبرنمبر3
غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل نے مطالبہ مسترد کردیا، اسرائیلی وزیر خارجہ علی کوہن کا کہنا ہے اسرائیل حماس کو ختم کرنے کا ویسا ارادہ رکھتا ہے جیسے نازیوں اور داعش کے ساتھ ہوا ، جنرل اسمبلی میں پیش قرارداد کی 120ارکان نے حمایت کی ۔ 14نے مخالفت کی اور 45ارکان غیر حاضر رہے ۔ یو این اے سیکرٹری کا کہنا ہے جنگ بندی میں تمام ممالک اپنا کردار ادا کریں ۔ تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی ،سعودی مندوب نے کہا غزہ کے سنگین نتائج خطے اور دنیا پرہوں گے ، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امن کو ترجیح دینا ہوگی، او آئی سی کا بھی اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ ،
خبرنمبر4
غزہ میں مظالم کے خلاف امریکا میں یہودی سڑکوں پر آ گئے ، اپنے نام پر غزہ میں کی جانے والی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ ، امریکی یہودیوں کا نیویارک ریلوے اسٹیشن پر مظاہرہ، میرے نام پر نہیں ، عبارت والی ایک جیسی شرٹس پہنیں ، غزہ پر فوری حملے روکنے کامطالبہ کیا۔ مظاہرے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل ہوا،نیویارک پولیس نے 200مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
خبرنمبر5
پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے ، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چند روز میں ایندھن کی فراہمی بڑھنا شروع ہو جائے گی۔ پروازوں کا شیڈول بھی معمول پر آجائے گا، پی ایس او نے قرض کی سہولت 50کروڑ روپے کر دی ۔ پی آئی اے کی آج بھی 59پروازیں منسوخ ، مسافر پریشان ، 12دن میں 597پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں ۔ پی آئی اے بحران میں نجی ایئر لائنز کی چاندی ، ٹکٹ مہنگے کر دیے ، مسافروں کی پریشانی بڑھ گئی ۔
خبرنمبر6
ایک شخص نے پاکستان سے کھلواڑ کیا، دوسرا شخص پاکستان کو ٹھیک کرنے آیا ہے ، کہا جارہا ہے دونوں کو برابر دیکھا جائے ، اگر برابری والی بات مان لی جائے تو ریاستی ادارے کس لیے ہیں؟مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا مخالفین کو جواب ، انصاف مل جائےتو لاڈلہ کہہ دیا، کہتے ہیں نوازشریف کو انصاف فاسٹ ٹریک پر مل رہا ہے ۔ انصاف ہر وقت فاسٹ ٹریک پر ہی ہونا چاہیے ، پی ٹی آئی والے جسے چور ڈاکو کہتے تھے وہ بھی کہتے ہیں انصاف نہیں ہورہا، ن لیگ کسی سے انتقام ، بدلہ لینے کا تصور نہیں کر سکتی ۔ اپنا تحفظ نہیں چاہتے لیکن آئین اور قانون کا تحفظ ضرور چاہتے ہیں اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
خبرنمبر7
چیئرمین سے کون سے 10وکلا جیل میں ملیں گے ؟چیئرمین سے پوچھ کر لسٹ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی ، وکلا منگل، جمعرات کو مل سکیں گے ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، فیملی ہفتے میں 2دن ملاقات کی درخواست دے ۔ چیئرمین کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کے لیے درخواست


