خبر نمبر 1
استحکام پاکستان پارٹی کا سیاسی طاقت کا پہلا مظاہرہ جہانیاں میں بڑا جلسہ پنڈال میں ہزاروں کارکن موجود پارٹی پرچموں کی بہار پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین بھی جلسے میں شریک جلسے کے شرکا سے پارٹی صدر علیم خان کا خطاب بولے پی ٹی آئی نے لوگوں سے جھوٹے وعدے کیے 2018 کے بعد لوٹ مار اور اقربا پروری کا پاکستان بنایا گیا تبدیلی کے نام پر پیسے لے کر افسروں کی تعیناتیاں ہوتی رہیں مسلم لیگ نون بھی پنجاب میں سات بار حکومت بنا چکی ان کو اور کتنی بار موقع چاہیے۔۔۔
خبرنمبر 2
سیاست ملک کی خدمت کے لیے ہوتی ہے لڑائی کے لیے نہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے سب سے بڑا جھوٹ بولا یہ لیڈر ہمدرد نہیں عوام کے دشمن ہیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کا ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب انتخابات جیت کر عوام کے کام کرنے کا عزم محمود خان بولے کے ہاتھ باندھ کر کھڑے نہیں ہو سکتے اس لیے نئی پارٹی بنائی پہلے بھی عوام کی خدمت کی اب بھی کریں گے۔۔
خبر نمبر 3
الیکشن کمیشن کو حلقہ بندی پر اعتراضات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ملک بھر سے حلقہ بندی پر 1324 اعتراضات موصول ہو چکے پنجاب میں 672 سندھ 228 خیبر پختون خوا 29 بلوچستان 124 اور اسلام آباد میں سات اعتراضات جمع ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن یکم نومبر سے ان اعتراضات پر سماعت شروع کر دے گا بینچ بنا دیے اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندی کی حتمی اشاعت کر دی جائے گی۔۔۔
خبرنمبر 4
نگران حکومت آئی تو معیشت مشکلات کا شکار تھی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی میڈیا سے گفتگو بولے انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوا غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ڈالر سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اداروں نے بہترین کام کیا معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے بحرانوں کے باوجود معیشت کو بحال رکھنے کی کوشش کی حکومتی اقدامات سے معیشت نے بہتری آ رہی ہے ۔۔
خبر نمبر 5
پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس لاہور کی مقامی عدالت میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا اینٹی کرپشن حکام پرویز الہی کو لے کر واپس روانہ پرویز الہی کے وکلا نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تھی پرویز الہی نے خود پر الزامات غلط قرار دیے کمرہ عدالت میں کہا کہ کبھی کسی سے ایک دمڑی نہیں لی ان سے رات کو 41 لاکھ روپے کی ریکوری کی بات جھوٹ ہے انہوں نے عوام کی خدمت کی زیادہ سے زیادہ نوکریاں دیں۔۔۔
خبر نمبر 6
دہشت گرد اسرائیل اقوام متحدہ کو بھی خاطر میں نہ لایا جنرل اسمبلی کی منظور شدہ قرارداد پر جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا صیہونی وزیر خارجہ نے ہرزہ سرائی کی کہ ہم حماس کو ایسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو کیا تھا جنگ کے بعد غزہ کی نوعیت بدلی ہوگی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی تھی۔۔۔
خبر نمبر 7
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے ہرا دیا نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی رچن روندرا نے 116 اور ڈیرل مچل نے 54 رنز بنائے۔۔۔


