خبرنمبر1

اسرائیلی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں احتجاج، پولیس نے ساؤنڈ سسٹم اور احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیا، پولیس نے جماعت اسلامی کے متعدد رہنما اور کارکن گرفتار کر لیے ، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے دفعہ 144کے نفاذ کے دوران جلسے جلوس کی اجازت نہیں ، پرامن احتجاج کے لیے مناسب مقام کا تعین کیا جائے ، تاکہ عوامی آمدورفت میں خلل نہ پڑے ۔

خبرنمبر2

بھارت کی بھونڈی سازش بے نقاب، فالس فلیگ آپریشن ناکام، وادی نیلم کے 5نوجوان جڑی بوٹی ڈھونڈنے 2دن پہلے گھر سے نکلے اور واپس نہ لوٹے، دو دن کے بعد را سے جڑے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا پانچ نام نہاد دہشت گردوں کو مارے جانے کا ڈھونگ رچادیا۔ بھارت کی مکاری دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ شاید نوجوانوں کو ماردیا گیا ہو۔

خبرنمبر3

استحکام پاکستان پارٹی کا جہانیاں میں پاور شو، علیم خان نے کہا میں نے اور جہانگیر ترین نے بادشاہت کیخلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا، 2018کے الیکشن کے بعد اقربا پروری اور کرپشن کا نیا پاکستان بن گیا تھا، پنجاب کو بزدار تحفے کے طور پر دیا گیا، بزدار فرنٹ مین تھا، سٹیج پر جہانگیر ترین بھی موجود

خبرنمبر4

ماضی میں ن لیگ سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی گئی تھی ، نوازشریف کی سیاست میں واپسی لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے ضروری ہے ، احسن اقبال کا کہنا ہے سب جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور کے ساتھ عوام کے سامنے پیش ہونا چاہیے، اور منفی سیاست ختم ہونی چاہیے ،

خبرنمبر5

حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے ، نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کہتی ہیں معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ریکوری ہو رہی ہے گروتھ بھی اوپر جا رہی ہے مہنگائی قابو میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔

خبرنمبر6

سپریم کورٹ میں مقدمات کے حوالے سے ججز کمٹی کا اجلاس ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کمیٹی کی 7نکات پالیسی کی منظوری ، ٹیکس ، انتخابی تنازعات کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا ،10سال تک سزا کے فوجداری مقدمات کو بھی سنا جائے گا، ایک ہی فیصلے کیخلاف متعدددرخواستوں والے مقدمات بھی مقرر ہوں گے ۔

خبرنمبر7

ورلڈ کپ میں ایک اور سنسنی خیز مقابلہ ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 5رنز سے ہرا دیا، 389رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے جیت کے قریب آ کر لاٹھی چارج کیا۔ میچ قریب جا کر ہارے ، راچن رویندرا 116رنز کی شاندار اننگز کھیلی، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے آتے ہی برق رفتار سنچری داغی،