خبرنمبر1
نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹر کورٹ اپیل، سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر، وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بینچ سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے وکلا کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔
خبرنمبر2
عدلیہ مخالف تقاریر ، قائد ن لیگ کیلئے نئی مشکل ، نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 15نومبر کو سماعت کریں گے ۔ شہری کی درخواست میں 2018کے بیانات پر کارروائی کی استدعا
خبرنمبر3
ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرائی جائے ، چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کر لیا، وکیل نے درخواست دائر کر دی متن میں لکھا ، بیٹوں سے بات کرنا حق ہے ، جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے دستیاب نہ ہونے پر کارروائی نہ ہو سکی ، جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 10وکلا کی فہرست جمع کرا دی۔ شیر افضل مروت، بیرسٹر علی ظفر، حامد خان اور شعیب شاہین کا نام شامل،
خبرنمبر4
سندھ میں آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہوگی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ ، میڈیا سے گفتگو میں کہا نوازشریف عدالتی فیصلے کے تحت نااہل ہوئے ، عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونا چاہیے ، پی ٹی آئی اس وقت نظر نہیں آرہی ، اگر الیکشن میں ہوئی تو دیکھ لیں گے ۔
خبرنمبر5
پنجاب میں اہم تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی ناکام، سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں سے 10دہشتگرد گرفتار کر لیے ، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے ٹی ٹی پی کمانڈر قاسم افغانی سمیت 5دہشتگرد گرفتار، باروی مواد، ہینڈ گرینڈ اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیا گیا۔
خبرنمبر6
غیر قانونی تارکین کے پاس پاکستان چھوڑنے کیلئےصرف 3روز باقی، 31اکتوبر کے بعد منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط ہو گی ، پہلے مرحلے میں دستاویزات نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ غیرقانونی دستاویزات رکھنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔ گزشتہ روز 5ہزار سے زائد افغان باشندے واپس گئے ۔ 310خاندان 153گاڑیوں پر روانہ ہوئے ، مجموعی تعداد 81ہزار 974ہو گئی ۔


