خبرنمبر1
اسرائیل غزہ میں ظلم کی انتہا کررہا ہے ، غزہ میں بچوں اور خواتین کو شہید کیاجارہا ہے زمینی حملے سے فلسطینیوں کی شہادت میں اضافہ ہو جائے گا۔ دنیا اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے کردار ادا کرے ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق
خبرنمبر2
پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کا کیس ، پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع ، ادھر آ کر پتہ چلا ریکوری ڈال دی گئی ، یہ نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں ہیں ،پوری زندگی عوام کی خدمت کی ، پرویز الٰہی کی گفتگو
خبرنمبر3
شہباز شریف ، احد چیمہ سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس ، ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ، شہبازشریف کے خلاف سیاسی انتقام کیلئے ریفرنس بنایا گیا، گواہوں کے بیانات کے مطابق صدر ن لیگ پر الزام ہی نہیں نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ شہبازشریف الزامات ثابت ہو سکیں ۔ وکیل امجد پرویز کے دلائل، سماعت یکم نومبر تک ملتوی
خبرنمبر4
نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں غیر قانونی مقیم افراد کی واپسی اور آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے ایجنڈے پر بھی غور ہوگا۔
خبرنمبر5
فلسطین میں نہتے معصوم بچوں کو شہید کیاجارہا ہے ، اسرائیل نے جنگ بندی کی تو ہم بھی بڑا فیصلہ کریں گے ۔ عرب ممالک سے سرمایہ کاری آ رہی ہے ملک کے استحکام کیلئے سب نے ملکر کام کرنا ہے غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی کراچی میں گفتگو


