خبرنمبر1
غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ، ترکیے کے شہر استنبول میں ملین مارچ نکالا گیا۔ لاکھوں افراد نے عالمی برادری تک آواز پہنچائی ۔ لندن میں بھی بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد کی ریلی ، مظاہرین کے اسرائیلی سفارتخانے تک جانے پر پابندی، انڈونیشیا میں بھی فلسطینی پرچم تھامے لوگ باہر آ گئے ۔ رام الہ سے الخلیل اور طو لکرم سے توباس تک مظاہرے، نیوزی لینڈ میں پارلیمنٹ کے سامنے بڑا مظاہرہ، اسرائیل سے فلسطین پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ ، امریکی یہودیوں کانیویارک ریلوے اسٹیشن پر مظاہرہ، بوسٹن میں طلبا کا احتجاج ، ہارورڈ کے طلبہ اور مکین شریک کینیڈا میں کئی جگہ طلبہ کے فلسطین کے لیے مظاہرے ،
خبرنمبر2
اسلام آباد میں جماعت اسلامی اور پولیس کے درمیان شوڈاؤن ، ضلعی انتظامیہ کا جماعت اسلامی کو غزہ مارچ کی اجازت سے انکار، جماعت اسلامی کا اصرار ، پولیس نے کیمپ اکھاڑے ، کارکن گرفتار کر لیے۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سری نگر ہائی وے بند کر دی۔ پولیس نے شیلنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا ، ہائی وے کھلوا دی ۔ موقف اپنایا کہ دفعہ 144نافذ ہے مارچ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے مارچ تو ہوگا، پولیس تحویل میں پارٹی رکن کاشف چودھری کو دل کا دورہ پڑا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے دیگر کارکنوں پر بھی تشدد کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا پرامن مارچ کل ہر صورت ہوگا، دنیا بھر میں اسرائیل کے مخالف احتجاج ہو رہا ہے تو یہاں کیوں نہیں ؟حکومت نے امریکی خوشنودی کے لیے مارچ کو سبوتاژ کیا۔
خبرنمبر3
استحکام پاکستان پارٹی کاجہانیاں میں پہلا پاور شو، پارٹی نے اپنا منشور پیش کیا، 300یونٹ سے کم استعمال پر بجلی مفت ہو گی ، موٹرسائیکل والوں کو آدھی قیمت پر پٹرول ملے گا، 12.5ایکڑ تک کسانوں کو ٹیوب ویل پر بجلی مفت ہو گی ۔ نوجوانوں کو بلاسود قرضہ دینے کا اعلان ، جلسے میں صدرآئی پی پی علیم خان کے سیاسی مخالفین پر تاک تاک کر وار، لیکن سربراہ پی پی جہانگیر ترین کا مفاہمت کا پیغام، علیم خان بولے 7 بار اقتدار میں رہنے والی جماعت ن لیگ کو پنجاب مٰں اور کتنے مواقع چاہیں، پیپلزپارٹی سندھ میں 15سال سے بیٹھی ہے ۔ لیکن تھر میں انسان اور کتے ایک جگہ سے پانی پیتے ہیں۔ پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو اقربا پروری اور بزدار کا تحفہ لائی ، بزدار دور میں 2کروڑ میں ڈی سی ، 5کروڑ میں کمشنر لگتے تھے ، فرح گوگی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، جہانگیر ترین بولے اپوزیشن بھی پاکستان کی پارٹیاں ہیں ہمیں انہیں دشمن نہیں سمجھنا ، انتقام اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہے ۔ 10سال پہلے جس پی ٹی آئی کا خواب دیکھا تھا اس ادھورے مشن کو پورا کریں گے۔
خبرنمبر4
پی ٹی آئی کا اگلے ہفتے سے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ ، پارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر انتخابات تسلیم نہ کرنے کا بیان درست سوچ کا عکاس ہے ، آزادانہ ، منصفانہ ، غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں ، لندن معاہدے کے تحت کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر کرنے کے منفی اثرات ہوں گے ۔
خبرنمبر5
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جے یو آئی کا پی ٹی آئی رہنمائوں سے تصویریں اور وڈیو جاری کرنا انتہائی نامناسب ہے ، مولانا فضل الرحمن کے گھر ان کی خوشدامن اور باجوڑ واقعے کی تعزیت کیلئے گئے تھے ۔ فضل الرحمان سیاسی حریف ہیں ، ان کے ساتھ الیکشن میں بھرپور مقابلہ کریں گے ۔ نوازشریف ڈیل کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے ، اس طرح الیکشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دھاندلی والا الیکشن ہوگا۔
خبرنمبر6
دیوار سے لگایا تو دیوار بچانا مشکل ہو جائے گا، سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی وارننگ، نیوز کانفرنس میں کہا سندھ کو متحد رکھنے کے لیے اتحاد کی حصے سے زیادہ قربانی دے چکے ، ہمیں لگتا تھا نگران وزیراعلیٰ انصاف کریں گے ، لگتا ہے نگرانوں کے بھی کچھ نگران ہیں ، کل لیاقت آباد کراچی میں ایم کیو ایم کا جلسہ ہوگا۔


