خبرنمبر1
ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست، سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات انتہائی کم رہ گئے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ اور سری لنکا سے ہاری تو چانس بنے گا، قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بنگلا دیش کو اچھے رن ریٹ سے ہرانا ہوگا، ایسی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے 8،8پوائنٹس ہو جائیں گے ۔ بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی ۔
خبرنمبر2
نسیم شاہ کی صحت بحال ہونا شروع، ٹریننگ کی ویڈیو جاری کر دی، پچ پر واپس آنے ملک کی نمائندگی کا منتظر ہوں ، پہلے سے بہتر اور مضبوط محسوس کررہا ہوں ، نسیم شاہ کا سوشل میڈیا پر پیغام، مداحوں کا نیک خواہشات کااظہار
خبرنمبر3
آصف علی زرداری نواب شاہ پہنچ گئے ، آصف زرداری کی پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں شیڈول، آئندہ الیکشن کے سلسلے میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور رہنمائوں سے مشاورت، زرداری ہائوس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات،


