راولپنڈی (ای پی آئی ) سائفر کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں قصور پولیس کی جانب سے 5 گھنٹے تک تفتیش کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن شاہد احمد خان چدھڑ نے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی۔ چیئرمین تحریک انصاف قصور کے 5 تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں،
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت الہ آباد، کھڈیاں، کوٹ رادھا کشن، سٹی پتوکی اور اے ڈویژن سٹی میں مقدمات درج ہیں۔
ترجمان قصور پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن نے ٹیم کے ہمراہ 5 گھنٹے تک چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی، چیئرمین پی ٹی آئی کو تحریری سوالنامہ بھی پولیس کی طرف سے دیا گیا۔


