اسلام آباد (ای پی آئی ) جماعت اسلامی اور اسلام آباد پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب غزہ مارچ کی اجازت دیدی گئی ۔
امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا سمیت تمام گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔
جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کرکے انتظامیہ نے غزہ مارچ کے لیے ضبط سامان بھی واپس کر دیا۔
جماعت اسلامی کا اعلان کردہ غزہ مارچ شیڈول کے مطابق ہو گا اور اختتام ایمبیسی روڈ امریکی سفارتخانہ پر ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق شام ساڑھے چار بجے مارچ سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو امریکی سفارتخانے کے باہر غزہ ملین مارچ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے متعدد کارکنوں و رہنماؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ دوران حراست ایک رہنما کو ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا۔


