خبر نمبر 1

دہشت گرد اسرائیل کی بمباری غزہ میں ہر رات پہلے سے بدتر مزید سیکڑوں فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے شہدا کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ گئی شہیدوں میں 36 سو سے زائد بچے شامل 22 ہزار سے زائد زخمی 00 16 لاپتہ ہیں رات کے اندھیرے میں رہائشی آبادیوں پر بمباری خوفناک مناظر بموں کی برسات سے ہر عمارت تباہ ناصیرات کی پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں کئی خاندانوں کی شہادت کا خدشہ لاکھوں بے گھر افراد کو خوراک پانی ایندھن اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا مواصلاتی ٹاورز کی تباہی سے غزہ کا دنیا کے ساتھ رابطہ منقطع مواصلاتی بلیک آؤٹ سے ایمبولنس سروس بھی متاثر ہلال احمد تنظیم نے حالات بدترین قرار دیتے ہوئے اقوام عالم سے فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔۔۔

خبر نمبر 2

اسرائیل کے فضا کے ساتھ زمین اور سمندر سے بھی غزہ پر حملے اسرائیلی فوج کے درجنوں ٹینکوں کی غزہ میں گولہ باری سرنگوں سمیت 150 زیر زمین اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا حماس سے سخت مزاحمت کا بھی سامنا حماس نے راکٹ حملوں میں فوج تنصیبات کو نشانہ بنایا متعدد ٹینکس تباہ جنوبی سرحدی علاقے میں راکٹ حملوں سے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی متعدد گاڑیاں تباہ شہریوں میں خوف و حراس ترجمان القسام بریگیڈ کے مطابق راکٹ حملے اسرائیل کے غزہ پر بمباری کا جواب ہیں ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار آپے سے باہر فائرنگ کر کے بے گناہ فلسطینی کاشتکار کو شہید کر دیا۔۔۔۔

خبر نمبر 3

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی شمالی غزہ مکمل خالی کرنے کی دھمکی کہا غزہ میں جنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا فلسطینی شمال سے جنوب کی جانب چلے جائیں حماس کی عسکری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کریں گے یرغمالیوں کو چھڑوانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ اس کے لیے تیار ہیں فلسطین صدر محمود عباس کا عالمی رہنماؤں کے رویہ پر اظہار مایوسی کہا غزہ کی ناکہ بندی وحشیانہ بمباری اور قتل عام پوری دنیا دیکھ رہی ہے مگر کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا رہا انسانیت کے ناطے فوری جنگ بندی کروائی جائے۔۔۔

خبر نمبر 4

اسرائیل جنگ فوری رو کے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرے پاکستان کا مطالبہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیل کی زمینی کاروائی کی مذمت بیان میں کہا کہ زمینی کاروائی سے خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگی غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے روس کی ایک بار پھر غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت روسی وزیر خارجہ نے کہا موجودہ حالات کا ذمہ دار امریکہ ہے تنازعہ کا واحد حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے ادھر غزہ کی صورتحال پر یو این سلامتی کونسل کا اجلاس اج پھر ہوگا۔۔۔

خبر نمبر 5

اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے نیویارک میں ہزاروں شہری فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے بروکلین سے مین ہٹن تک مارچ کیا یہودی بھی مظاہرے میں شامل ہوئے لندن میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف بڑی ریلی جنگ بندی کا مطالبہ اسرائیل کی حمایت کرنے پر برطانوی حکومت پر بھی تنقید فرانس میں احتجاج کرنے والے متعدد مظاہرین گرفتار سکاٹ لینڈ نیدرلینڈز جرمنی اور اٹلی میں بھی مظاہرے شرکا فلسطینی پرچم لہراتے رہے روم میں مظاہرے کے دوران ایک شخص نے سرکاری عمارت سے اسرائیلی پرچم اتار دیا۔۔۔

خبر نمبر 6

ترکیہ کے شہر استنبول میں فلسطینیوں کے حق میں بڑی احتجاجی ریلی ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دیا بولے غزہ میں قتل عام کے پیچھے اصل مجرم مغرب ہے کیا مغرب دوبارہ سلیب اور ہلال کی جنگ چاہتا ہے دوسری جانب اسرائیل نے جنگی مجرم قرار دینے پر ترکیہ سے اپنی سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ترک وزارت خارجہ نے رد عمل دیا کہ اسرائیلی جنگی جرم کرتا ہے اور تنقید بھی برداشت نہیں کر سکتا یہودیوں کا مقروض مغرب ہے ترکیہ نہیں۔۔۔

خبر نمبر 7

غزہ میں مواصلاتی بلیک آؤٹ امریکی ارب پتی ایلون مسک کا سٹار لنک کے ذریعے غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان ایکسپوز پر پیغام واضح کیا کہ سٹار لنک عالمی سطح پر منظور شدہ امدادی تنظیموں کو انٹرنیٹ کی فراہمی کرے گا غزہ میں ایلون ماسک کے سٹار لنک کی تعیناتی کا بھرپور مقابلہ کریں گے اسرائیلی وزیر مواصلات پھڑک اٹھے۔۔۔

خبر نمبر 8

اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر شدید فائرنگ کا تبادلہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر میزائل داغے گئے ترجمان حزب اللہ کے مطابق اسرائیل کی فوجی تنصیبات اور املاک کو نشانہ بنایا گیا جھڑپوں میں اب تک 41 جنگجو شہید ہو چکے ادھر امریکہ جنگ کو بڑھاوا دینے میں پیش پیش ایک اور بحری بیڑا آئیزن ہاور کو مشرق وسطی میں بھیج دیا ہے۔۔۔

خبر نمبر 9

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ مارچ کی تیاری دن دو بجے آبپارہ سے امریکی سفارت خانے تک ریلی نکالی جائے گی امیر جماعت اسلامی لہو گرمائیں گے ریلی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ریلی کے تمام انتظامات مکمل گرفتار کارکنان بھی رہا کر دیے گئے پولیس نے ساؤنڈ سسٹمز اور دیگر سامان بھی لوٹا دیا۔۔۔

خبر نمبر 10

غیر قانونی تارکین وطن کی مہلت میں صرف دو دن باقی 31 اکتوبر تک انخلا ناگزیر یکم نومبر سے قانون حرکت میں آئے گا جو واپس نہیں جائے گا اسے ڈیپورٹ کر دیا جائے گا غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی جاری مزیدچار ہزار572 افغانی اپنے ملک چلے گئے تعداد 86 ہزار سے بڑھ گئی۔۔۔

خبر نمبر 11

ہر ملک کی طرح پاکستان میں بھی بغیر ویزا داخلہ منع ہونا چاہیے غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا پر پاکستانی عوام کا رد عمل کہا حکومت نے جو احکامات لاگو کیے ہیں وہ بہت زبردست ہیں تمام غیر ملکی پاکستان میں آنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں۔۔۔

خبر نمبر 12

کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں پولیس کا بڑا مقابلہ چار ڈاکو ہلاک ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ڈاکو شہری کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی مارے گئے ملزمان سے چار پستول درجنوں موبائل فونز برآمد۔
۔
خبر نمبر 13

پی ایس او سے معاملات طے ہونے کے باوجود پی آئی اے کا فلائٹ شیڈیول معمول پر نہ سکا قومی ایئرلائن کی آج بھی ملک اور بیرون ملک 53 پروازیں منسوخ ہو گئی 13 روز میں منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی فنڈز کی کمی پر ملازمین کو تنخواہوں کے حصول کی فکر لاحق ادھر گلگت اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے پی آئی اے کی کئی روز بعد آج چھ پروازیں چلانے کی یقین دہانی کرا دی۔۔۔۔

خبر نمبر 14

نو مئی کے حملوں کے مقدمات چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ شامل جے آئی ٹی نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کی پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا سوالوں کا جواب اپنے وکلا کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا قصور پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی سے پانچ گھنٹے تک تفتیش گجرانوالہ پولیس نے بھی چیئرمین پی ٹی ائی اور شاہ محمود سے الگ الگ تفتیش کی۔۔۔

خبر نمبر 15

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا جنرل اور میو ہسپتال کا تین گھنٹے طویل دورہ دونوں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا اتارے گئے اے سیز پنکھوں اور بیڈز کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت۔۔۔

خبر نمبر 16

پاک فوج نے گوادر کی تقدیر بدلنے کا بیڑا اٹھا لیا آرمی چیف کا گوادر کے لیے 5 سو ملین کے منصوبوں کا اعلان صحت تعلیم پانی ماہی پروری اور کھیلوں کے منصوبے قابل ذکر ماہی گیروں کو 500 جالوں کی فراہمی مچھلی کے نظام ہال کی اپ گریڈیشن دکانوں کی تعمیر کے منصوبے شامل گوادر شہر میں دو فٹ بال گراؤنڈز اور باکسنگ ایرینا بھی بنائے جائیں گے۔۔۔

خبر نمبر 17

کینیڈا میں خالصتان تحریک کا آج سے اگلا مرحلہ صوبے برٹش کولمبیا میں خالصتان ریفرنڈم آج ہوگا ہزاروں سکھوں کی شرکت کا امکان ریفرنڈم سے ایک روز قبل بھارت کے خلاف بڑی ریلی شرکا کا ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ۔۔۔

خبر نمبر 18
اور پاکستان نے کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ کھیلنے کے لیے کولکتہ پہنچ گئی کھلاڑی آج آرام اور کل پریکٹس کریں گے پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف 31 اکتوبر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں میچ کھیلے گی۔۔۔