خبر نمبر 1
عالمی ریڈ کراس کے صدر نے غزہ کی صورتحال کو خوفناک قرار دے دیا بڑی تعداد میں جانی نقصان المیہ قرار کہا اتنی بڑی تباہی برداشت نہیں کی جا سکتی۔۔۔
خبر نمبر 2
خاتون اول کا صدر عارف علوی کی سیاست میں بھرپور ساتھ دینے کا عزم سما سے خصوصی گفتگو میں بیگم سمینہ علوی نے کہا شوہر سے کہتی تھی سیاست چھوڑیں تعلیم کے لیے کام کریں واپس سیاست میں گئے تو شانہ بشانہ کھڑی ہوں گی خواتین کو پارلیمنٹ موثر کردار ادا کرنا چاہیے خواتین میں بریسٹ کینسر کی شرح بڑھنے پر تشویش کا اظہار۔۔۔
خبر نمبر 3
اگر مگر کی کہانی ورلڈ کپ میں پاکستان کی امیدیں برقرار بابر الیون کو اپنے آخری تینوں میچز جیتا ہوں گے اور دعا کرنا ہوگی آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں سے کوئی ٹیم اپنے بقیہ تین میچز ہار جائے اگر ایسا ہی ہوا تو پھر پاکستان کے 10 نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے آٹھ پوائنٹس ہو جائیں گے لیکن اگر کیویز اور کینگروز میں سے کسی نے ایک میچ بھی جیتا تو 10 پوائنٹس ہو جائیں گے اور بات پھر رن ریٹ پر آئے گی شاہینوں کو سری لنکا کے میچز پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔۔۔
خبر نمبر 4
کین ولیمسن روہت شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹنگ پسند ہے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں تینوں کی بلے بازی کا پرستار ہوں یہ جانتے ہیں مشکل صورتحال سے ٹیم کو کیسے نکالا جائے ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔۔
خبر نمبر 5
اور جنوبی افریقہ نے لگاتار دوسری بار رگبی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا فائنل میں نیوزی لینڈ کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 ۔11 پوائنٹس سے شکست ٹرافی جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کا بھرپور جشن۔۔


