خبر نمبر 1

حماس کا اسرائیل کی زمینی کاروائی ناکام بنانے کا دعوی اسرائیلی زخمی ساتھی اور لاشیں اٹھا کر بھاگ نکلے حماس عہدے دار علی براکہ نے بتایا صیہونی فوج کا غزہ پر تین اطراف سے زمینی حملہ ناکامی پر ختم ہوا دشمن فلسطینی مجاہدین کے تیار کردہ جالوں میں پھنس گیا ترجمان حماس نے کہا اسرائیلی جارحیت ہولوکاسٹ سے بڑھ کر ہے اس جنگ کو فیصلہ کو سمجھ کر ہمارے ساتھ اٹھ کھڑے ہوں۔،۔۔

خبر نمبر 2

حماس نے غزہ میں اسرائیلی کنٹرول توڑ دیا مصری میگزین نے غزہ میں اسرائیلی پاگل پن کا راز کھول دیا لکھا غزہ کے پانچ میں سے چار حصوں کا مکمل کنٹرول حماس کے پاس ہے روسی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے میگزین نے لکھا القسام بریگیڈ شمالی غزہ کے سرحدی علاقے بیت البدادیہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پوری قوت سے لڑ رہا ہے جسے غزہ میں اسرائیل کا آخری زیر قبضہ علاقہ سمجھا جاتا ہے اسرائیلی فوج غزہ کے شمالی حصے پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ہر انسانی حد پار کر چکی ہے۔۔۔

خبر نمبر 3

حماس نے تل ابیب پر راکٹ برسا دیے راکٹ گرنے سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی کوئی جان بچانے کے لیے بنکر کی طرف بھاگا تو کوئی زمین پر لیٹ گیا راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب میں بھگدڑ مچ گئی اسرائیل کے لبنان پر حملے حزب اللہ کا منہ توڑ جواب اسرائیلی ٹینک میزائل سے اڑا دیا ایک اسرائیلی گولا اقوام متحدہ کے امن مشن کے اڈے پر گرا۔۔۔

خبر نمبر 4

ایم کیو ایم پاکستان آج کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پنڈال سے جائے گی جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کا جلسہ گاہ کا دورہ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں آج کا جلسہ ثابت کرے گا کراچی کی حقیقی قیادت ہی کراچی کا نصیب اور مقدر بنے گی سندھ کی نگراں حکومت پیپلز پارٹی حکومت کا تسلسل لگ رہی ہے پاکستان کو بچانے کی پہلی قسط کراچی کو بچانا ہے فاروق ستار بولے مخالفین کی خوش فہمیاں دور اور پتنگ آسمان کی بلندیوں پر جائے گی۔۔۔

خبر نمبر 5

اگر کسی کو لاڈلا بنایا جاتا ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہے لاڈلہ بنتا رہے گا لاڈلا بننا اچھی بات ہے پی پی بھی میدان میں ہے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی اے آر وائی نیوز سے گفتگو بولے نواز شریف سیدھا جیل جاتے ضمانت کروا کے جلسہ گا جاتے تو ان کا امیج آسمان کی طرف جاتا۔۔۔

خبر نمبر 6

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا پولیس کے مطابق 18 سالہ عدیل ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول چلنے سے جان سے گیا نوجوان عدیل میٹرک کا طالب علم اور انٹرنیٹ کا کام کرتا تھا۔۔۔

خبر نمبر 7
نو ستمبر کو بلوچستان کے علاقے سوئی سے اغوا کیے گئے دو مقامی فٹبالرز کو بازیاب کرا لیا گیا انتظامیہ کا کہنا ہے دونوں فٹبالرز کو سبی میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔۔۔