خبر نمبر 1
اسرائیلی جرائم ریڈ لائن عبور کر گئے صیہونی مظالم ہر ایک کو ایکشن لینے پر مجبور کر رہے ہیں واشنگٹن ہمیں خطے میں اثر و رسوخ استعمال نہ کرنے کا کہتا ہے لیکن اسرائیل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں مزاحمت کاروں کو امریکی پیغام کا جواب جنگ کے میدان میں ملے گا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا پیغام۔۔۔
خبر نمبر 2
ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل سے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ سابق امریکی صدر نے لاس ویگاس میں یہودی کمیونٹی سے خطاب میں کہا حماس کی تباہی ضروری ہے اس بحران کی ذمہ دار جو بائیڈن انتظامیہ ہے اسرائیل کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعلان بھی کر دیا۔۔۔
خبر نمبر 3
وفاقی وزیر صحت کا فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ سفیر احمد جواد ربی سے ملاقات غزہ میں شہادتوں پر اظہار افسوس لاکھوں فلسطینیوں کو تباہی کا سامنا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے معصوم شہری طبی سہولیات سے محروم ہے غزہ انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی جائے ندیم جان کا مطالبہ۔۔۔
خبر نمبر 4
حکومتی اقدامات سے معیشت میں بہتری آرہی ہے اکانومی میں مثبت ڈیٹا آنا شروع ہو گیا روپے کی قدر مستحکم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم کردار ہے مہنگائی پہ مکمل قابو نہیں پا سکے لیکن یہ کم ہو رہی ہے ہمت کر کے گیس کی قیمتوں کو مارکیٹ کے برابر کیا کوشش کریں گے قیمت مارکیٹ کے حساب سے ہی برقرار رہے آئی ایم ایف حکام دو نومبر کو آئیں گے پروگرام پر کامیابی سے عمل درامد کیا امید ہے پروگرام جاری رہے گا نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی نیوز کانفرنس۔۔۔
خبر نمبر 5
فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور کا دنیا میں پہلا نمبر شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 483 ریکارڈ مال روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 594 ریکارڈ کیا گیا پنجاب حکومت کی سموگ کنٹرول کرنے کے لیے کاروائیاں جاری فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث ناک کان گلا اور پھیپڑوں کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا طبی ماہرین کا شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ۔۔۔۔
خبر نمبر 6
قومی فاسٹ باولر نسیم شاہ کا کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب کا آغاز جم سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی سفر مشکل ہے مداحوں کی دعاں کی بدولت بہتر اور فٹ محسوس کر رہا ہوں جلد پاکستان کی جانب سے کرکٹ کے میدانوں میں نظر آں گا نسیم شاہ کا کرکٹ فینز کو پیغام۔۔۔
خبر نمبر
اور انگلش پریمیر لیگ آرسنل نے شیفیلڈ یونائٹڈ کو دھول چٹا دی پانچ صفر سے بڑی شکست آرسنل کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ۔۔


