خبرنمبر1

اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملے جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد8000 تک جاپہنچی ،شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے ، اسرائیلی وزیراعظم کا جنگ کے نئے مرحلے کا اعلان ،نیتن یاہو نے غزہ پر حملوں کو آزادی کے لیے دوسری جنگ قرار دے دیا،کہا غزہ پٹی کے اندرجنگ مشکل اور طویل ہوگی اسرائیلی فوج کی ایک بار پھر شمالی غزہ خالی کرنے کی دھمکی ، حماس کی جانب سے جوابی کارروائیاں ،اسرائیلی فوج کی بکتر بند تباہ، حماس رہنما ابو عبیدہ بولے کہ فلسطینی جنگ کو فیصلہ کن مارکہ سمجھیں اور ہمارے ساتھ اٹھیں، حزب اللہ کے بھی اسرائیلی فوجیوں پر حملے ، فوجی گاڑیا ں تباہ،غزہ میں جمعہ سے بند انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بحال ہونا شروع۔

خبر نمبر 2

دنیا بھر میں اسرئیل کے خلاف احتجاج جاری،غزہ پر اسرائیل کے خلاف امریکہ ،یورپ اور برطانیہ سمیت مختلف ملکوں میں بڑے بڑے مظاہرے،لندن میں ایک بار پھر ایک لاکھ سے زائد افراد کا مظاہرہ مظاہرین نے اسرائیل کی مدد بند کرنے،فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈز پر وزیر اعظم رشی سونک کی تصویر کو ہٹلرسے تشبیہ دی
نیویا رک میں یہودی مظاہرین کا گرینڈ سینٹرسٹیشن پر مظاہرہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ متعدد مظاہرین حراست میں لے لیے گئے، بروکلین میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ہزاروں افراد کی احتجاجی ریلی مظاہرین نے بروکلین کے پل پر فلسطینی پرچم لہرادئیےامریکی شہر سان فرانسسکومیں جیوش وائس پیس نامی تنظیم کا احتجاج فرانس میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ

خبر نمبر 3

حماس کا اسرائیلی شہر دیمونا کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
دیمونا حسا س جوہری تنصیبات کی وجہ سے اہم ہے، لبنانی تنظیم حزب اللہ کے بھی اسرایل پر حملے غزہ کے قریب ایک اسرائیلی فوجی ٹرک تباہ کر دیا ۔اسرائیل کے اندر بھی ایک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری، حماس کا چھ ہزار فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ فلسطینیوں کی رہائی پر یرغمالیوں کو چھوڑنے پر آمادہ، حکومت قیدیوں کی رہائی کی ذمہ دار ہے اسرائیلی خاندان، نیتن یاہو سے قیدیوں کی رہائی کے لیے ڈیل پر زور،

خبرنمبر4

عالمی برادری اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دبائو ڈالے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا مطالبہ
عالمی برادری اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دبا ڈالے اسرائیل پر یو این قرارداد پر عمل پر زور ڈالا جائے ہمیں فلسطینیوں کی حالت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے

خبر نمبر 5

اسرائیلی مظالم کے پیچھے مرکزی مجرم مغربی طاقتیں ہیں اردوان
کیا یہ اسلام اور عیسائیت میں جنگ چاہتے ہیں ترک صدر طیب ار دوان کا استنبول میں ریلی سے خطاب ،اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دلوائیں،ترکیے کی جانب سے سخت بیانات پر اسرائیلی وزیر خارجہ بھڑک اٹھے ترکی سے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا حکم دے دیا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گویتریس کہتے ہیں غز ہ پر بمباری میں غیر معمولی اضافہ حیران کن ہے مواصلات کے بریک ڈائون پر بھی تشویش کا اظہار، غزا میں جنگ بندی کا ایک بار پھر مطالبہ

خبرنمبر6

اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں، چند ٹرک غذا کی امدادی ضروریات پوری نہیں کر سکتے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ ،غزا میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قرار دیا کہا کہ غزا کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ اور نہ خوراک تک رسائی اور نہ انخلا کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کر کے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے ،بولیں غزہ کی کل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں جو جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

خبر نمبر 7

طویل مدت کے لیے حکم امتناع عدالتی نظام کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا جسٹس فار آل انڈر ایکون فیسٹ سے خطاب کہا حکم امتناع کی وجہ سے ٹیکس اور دیگر مالیاتی معاملات التوا کا شکار ہو جاتے ہیں عدالتوں کے سامنے کھربوں روپے کے ٹیکس کے دعوے اور دیگر مالیاتی کیسز پھنسے ہوئے ہیں۔مقدمات کا مینجمنٹ سسٹم ایسے چلنا چاہیے کہ زیر التوا کیسز پر تیز رفتاری سے فیصلے ہو سکیں جسٹس بابر ستار کا کہنا تھا کہ بجائے یہ کہ عدلیہ کو دیگر تمام اداروں کے معاملات میں گھسیٹا جائے مخصوص معاملات کو بہتر گورنس کے ذریعے انتظامی سطح پر حل کیا جا سکتا ہے اس موقع پر آئی ایم ایف کے سابق عہدے دار مسعود احمد نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے 30 ممالک ہیں جہاں قرض کا بوجھ بہت بڑھ چکا ہے۔

خبر نمبر8

ایک قدم آگے دو قدم پیچھے فریڈم نیٹ ورک نے خصوصی رپورٹ میں پاکستان کو قانون سازی کے باوجود صحافیوں کے خلاف جرائم روکنے میں ناکام قرار دے دیا کہا پاکستان صحافیوں کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کرنے والا واحد ملک ہے اس کے باوجود پاکستانی ریاست صحافیوں کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے اس قانون سازی کو استعمال کرنے میں ناکام رہی ہے۔گزشتہ دو برس میں پاکستان میں صحافیوں کے اغوا، تشدد ، بغاوت کے غیر ثابت شدہ الزامات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ عالمی تنظیم نے رپورٹ میں مزید کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے سب سے زیادہ واقعات اسلام آباد اور صوبہ سندھ میں پیش آئے۔
خبر نمبر9
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر بلوچ کی ملاقات بلاول ہاوئس کراچی میں ملاقات کے بعد دھواں دھار پریس کانفرنس عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ دعا ہے میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم نہ ہوں بولے 2018 میں مینار پاکستان پر چیئرمین پی ٹی آئی تھے اور اب نواز شریف ہیں مینار پاکستان پارک میں جو فلم چل رہی ہے وہ ایک ہی ہے
خبر نمبر10
اسلام آباد میں دفعہ 144 کے باعث مظاہرے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود جماعت اسلامی کا آج ہر صورت فلسطینیوں کے حق میں مارچ کا اعلان۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی کی غزہ مارچ کی تیاریاں جاری ہیں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ وقت پر ہوگا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے تو یہاں کیوں نہیں ہو سکتا ،الزام لگایا کہ حکومت نے امریکی خوشنودی کے لیے مارچ کی تیاریوں کو سبوتاژ کیا گزشتہ روز اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے کے کارکن اور پولس آمنے سامنے آگئے ،پولیس نے کیمپ اکھاڑ دیے،مظاہرین نے سڑک بلا ک کردی ،پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔ پولیس نے گزشتہ روز حراست میں لیے گئے جماعت اسلامی کے تمام کارکن رہا کردیے۔