لاہور(ای پی آئی ) ڈینگی کے وار جاری 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں مزید 151کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران 77نئے مریض سامنے آئے،

ملتان 22،گوجرانوالہ17،راولپنڈی11، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں 5،5مریض رپورٹ ہوئے،

سیکرٹری صحت نے کہاکہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 9ہزار 49کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 84مریض زیرعلاج ہیں،علی جان خان نے کہاکہ ڈینگی سے بچنے کیلئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔