خبر نمبر 1

غزہ میں فون اور انٹرنیٹ کی بحالی کا آغاز فلسطین کی مرکزی ٹیلی کمپنی نے ذرائع مواصلات کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا غزہ کی پٹی میں لینڈ لائن موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بتدریج بحال کی جا رہی ہیں ہماری تکنیکی ٹیمیں مشکل حالات میں اندرونی نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کر رہی ہیں فلسطین ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا دعوی۔۔۔

خبر نمبر 2

فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے دنیا میں امن اس وقت ہوگا جب فلسطینیوں کی آزادی کا حق تسلیم کیا جائے گا صیہونی فوج فلسطینیوں پر ظلم کر رہی ہے امریکہ اور یورپ اس کی سرپرستی کر رہے ہیں رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی میڈیا سے گفتگو۔۔۔

خبر نمبر 3

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت خواتین اور بچے بھی موجود انتظامیہ سے معاہدہ ہونے پر ایمبیسی روڈ سے رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا سیکیورٹی سخت پولیس اور ایف سی اہلکار بھی تعینات۔۔۔

خبر نمبر 4

بھارتی فوج کی سازش بے نقاب وادی نیلم میں غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والے نوجوان کے والد نے حقیقت کھول دی بیٹا جنگل سے جڑی بوٹیاں نکال کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا دہشت گرد نہیں تھا محمد فیض کے پانچ بچے ہیں مکار دشمن نے اسے دہشت گرد قرار دے کر شہید کر دیا بھارتی فوج ماضی میں بھی اس طرح کی بھونڈی حرکتیں کر چکی نوجوان محمد فیض کے والد کا بیان 26 اکتوبر کو وادی نیلم کی گریس ویلی سے پانچ نوجوان جڑی بوٹیوں کی تلاش میں لاپتہ ہو گئے تھے۔۔۔

خبر نمبر 5

ترکیہ کے قومی دن پر صدر مملکت نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور شہباز شریف کی مبارکباد ترکیہ پاکستان کا برادر ملک ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بھی پیغام پاکستان اور ترکیہ کے مثالی تعلقات ہیں برادر ملک سے تعاون کو مزید فروغ دیں گے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاعزم ترکی نے ترقی کے راستے میں آنے والی تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا شہباز شریف کا ٹویٹ۔۔۔

خبر نمبر 6

انتخابات کے تیاریوں کا معاملہ پنجاب کی بیوروکریسی کا ہم اجلاس کل ہوگا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ صدارت کریں گے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بریفنگ دیں گے۔۔

خبر نمبر 7

متحدہ کے گڑھ ضلع وسطی میں آج پیپلز پارٹی دفتر کا افتتاح کرے گی ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ۔۔

خبر نمبر 8

شہدا کے ورثا سے فون پر اظہار تعزیت عارف علوی کی 16 اور 18 اکتوبر کو شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے گفتگو صبر جمیل کی دعا سپاہی عبدالحمید لانس نائک تبسم الحق اور سپاہی نعیم اختر کو خراج عقیدت پیش شہدا کو جان کا نظرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش۔۔۔

خبر نمبر 9

نگران وزیراعلی بلوچستان نے سبی ہرنائی ٹرین کا باضابطہ افتتاح کر دیا 18 سال بعد ٹرین سے بی سی ہرنائی روانہ کی گئی اکبر بگٹی ایکسپریس کو بھی جلد بحال کیا جائے گا علی مردان ڈومکی کا تقریب سے خطاب وزیراعلی نے کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل 25 دسمبر سے شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔۔

خبر نمبر 10
بھارتی ریاست کیرالہ میں تین دھماکے ایک شخص حالات 40 زخمی دھماکے کنونشن سینٹر میں ہوئے تقریب میں ہزاروں افراد موجود تھے دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔۔۔