خبر نمبر 1
چوبیسں گھنٹے میں ساڑھے چار سو حملے ایک حملہ غزہ کے سب سے بڑے شفا ہسپتال کے قریب ہوا ہسپتال کو جانے والی تمام سڑکیں تباہ ہسپتال پہنچنا انتہائی دشوار ہو گیا ہسپتال زخمیوں سے بھرا ہوا ہے ہزاروں افراد پناہ لیے ہوئے ہیں ایندھن اور طبی سامان کی عدم فراہمی کی وجہ سے غزہ کے 30 ہسپتال بند ہو چکے غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی طیاروں جہازوں اور توپ خانے سے بمباری گولہ باری23ویں روز بھی جاری
خبر نمبر2
ملک کے مختلف شہروں میں مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ریلیاں اور اجتماعات کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے زیر اہتمام طوفان الاقصی کانفرنس جاری۔ اسلام آباد انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو بھی احتجاج کی مشروط اجازت دے دی ترجمان اسلام اباد پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر ہائی وے بند کرنے اور ہائی سیکیورٹی زون میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ کراچی میں شیعہ علما کونسل کا احتجاجی ریلی کا اعلان
خبر نمبر3
غزہ میں جو بچے بچ گئے ،ان کے والدین نہیں ہیں غزہ کے ہر کوچے کا یہی المیہ ہے کہ بچے سوتے گھروں میں ہیں مگر جب ہوش آتا ہے تو خود کو ہسپتال میں پاتے ہیں
خبر نمبر4
اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام سلامتی کونسل کل پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست یو اے ای نے کی تھی اس سے پہلے روس کی پیش کردہ جنگ بندی کی قرارداد امریکہ اور برطانیہ کی مخالفت کی وجہ سے منظور نہیں ہو سکی تھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس کا ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
خبر نمبر5
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ریڈ لائن پار کر چکی ہے جو کسی کو بھی ایکشن لینے پر مجبور کر سکتی ہے واشنگٹن ہمیں کچھ نہ کرنے کا کہتا ہے لیکن وہ اسرائیل کی وسیع حمایت جاری رکھے ہوئے ہے امریکہ نے مزاحمتی اتحاد کو پیغامات بھیجے لیکن ان کا جواب انہیں واضح طور پر میدان جنگ میں ملا امریکی حکام ایران کو خبردار کرتے رہے ہیں کہ وہ حماس جنگ سے دور رہیں


