خبر نمبر 1

ہالی وڈ سٹار اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی سفیر انجلینا جولی کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز فراہم نہیں کرتا فلسطینی کئی دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں غزہ میں ایندھن اور پانی روکنا اجتماعی سزا کا حصہ ہے امدادی سامان کے چند ٹرک غزہ کے لوگوں کی ضروریات پوری نہیں کر سکتے ہیں۔۔۔

خبر نمبر 2

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ تینوں میچ ہار جائیں پاکستان تینوں میچ جیت جائے پھر سیمی فائنل کا چانس بن سکتا ہے سابق کرکٹر باسط علی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کامران اکمل نے کہا ہماری ٹیم 80 کی دہائی والی کرکٹ کھیل رہی ہے انداز بدلنا پڑے گا اظہر علی نے کہا اگر دوسروں کی طرح کرکٹ کھیلنی ہے تو بہت کچھ تبدیل کرنا پڑے گا۔۔

خبر نمبر 3

پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کا نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا استاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی "جانی دور گئے” کی میوزک ویڈیو 29 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔۔۔

خبر نمبر 5

اور امریکی اداکار میتھیو پیری 54 سال کی عمر میں چل بسے لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے انہوں نے 1990 کی دہائی میں ٹی وی شو فرینڈز میں کام کیا جینڈلر کے نام سے مشہور ہوئے۔۔۔