غزہ (ای پی آئی)فلسطین اسرائیل جنگ کا 23 واں‌ روزغزہ پراسرائیلی بربریت سے معصوم بچوں کے جسم چھلنی،اسرائیل غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تل گیا نسل کشی پر پردہ ڈالنے کے لیے غزہ کا پوری دنیا سے رابطہ کاٹ دیا کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مکمل بلیک آؤٹ ایک رات میں بمباری کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے دہشت گرد اسرائیل کی بمباری غزہ میں ہر رات پہلے سے بدتر مزید سیکڑوں فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے شہدا کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ گئی شہیدوں میں 36 سو سے زائد بچے شامل 22 ہزار سے زائد زخمی 00 16 لاپتہ ہیں رات کے اندھیرے میں رہائشی آبادیوں پر بمباری خوفناک مناظر بموں کی برسات سے ہر عمارت تباہ ناصیرات کی پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں کئی خاندانوں کی شہادت کا خدشہ لاکھوں بے گھر افراد کو خوراک پانی ایندھن اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا مواصلاتی ٹاورز کی تباہی سے غزہ کا دنیا کے ساتھ رابطہ منقطع مواصلاتی بلیک آؤٹ سے ایمبولنس سروس بھی متاثر ہلال احمد تنظیم نے حالات بدترین قرار دیتے ہوئے اقوام عالم سے فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔۔

یہ فلسطینی نوجوان اذان دے رہا تھا کہ مسجد پر بم گرنے سے مسجد شہید ہوگئی اور یہ مؤذن شدید زخمی ہو گیا, بے ہوشی کے عالم میں بھی ہسپتال کے بیڈ پر اذان کے کلمات دہراتا رہا اور اذان دیتے زبان خاموش ہو گئی۔

فلسطین میں اسرائیلی بربریت 23 ویں روز بھی جاری ،غزہ میں ہلاکتیں 8 ہزارسے تجاوز کرگئیں ،ایک رات میں غزہ کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا گیا،زندہ بچ جانے والوں پر موت کا خوف طاری

مصرمیں متعدد گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم سے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 60 افراد زخمی ہوئے،تصادم کے نتیجے میں کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی،حادثہ بحیرہ گورنریٹ میں پیش آیا

بھارت میں بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی؟

ایلون مسک باز نہ آئے توتعلقات ختم ،اسرائیل کی بار بار دھمکیاں
غزہ میں سٹار لنک انٹرنینٹ کی سہولت دینے کے ایلن مسک کے بیان پر اسرائیلی وزیر مواصلات نے ردعمل دیتے ہوئے سٹار لنک کے ساتھ کاروبار ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیل کے وزیر مواصلات شلومو کیری نے کہا اسرائیل تمام ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی سہولت دینے کو روکے گا اور کمپنی کے ساتھ مواصلاتی تعلقات ختم کردے گا۔

فلسطین کے بچے، مائیں، بہنیں، بیٹیاں پکار رہی ہیں، ان کا ساتھ دینا اور ان کے حق کےلیے نکلنا حضور ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے۔ سراج الحق

سرائیل کے خلاف مظاہرے کرنیوالوں کے ویزا منسوخ کرینگے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزا منسوخ کر دیں گے۔ری پبلکن جیوئش اجلاس سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مظاہرین نے کسی کے خون کا ایک قطرہ گرایا تو اس کا ایک گیلن خون بہائیں گے۔ایک اور ری پبلکن امیدوار نکی ہیلی بولیں جنہوں نے آج یوکرین سے آنکھیں چرائیں وہ کل اسرائیل کو بھی نظر انداز کر دیں گے۔ڈی سانٹیس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل زندگی اور حماس موت کو اہمیت دیتا ہے۔

بریکنگ نیوز
حماس نے اسرائیل کے اہم ترین شہر کو نشانہ بنانے کا دعوٰی کر دیا ۔

حماس کے عسکری ونگ القسام نے اسرائیل کے اہم ترین شہر دیمونا کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیل کے صحرائے نقب میں واقع دیمونا شہر حساس جوہری تنصیبات کی وجہ سے اہم ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی میں شریک ایک فوجی ٹرک کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے بھی اسرائیلی فوج پر حملے میں فوجی گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ اسرائیل کے اندر بھی ایک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔علاوہ ازیں حماس اسرائیل میں قید 6 ہزار فلسطینیوں کی رہائی کے عوض اسرائیلی قیدیوں کو چھوڑنے پر آمادہ ہوگئی ہے۔

بڑی خبر ۔۔
اسرائیل نے اسٹار لنک کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کر نے کا اعلان کر دیا ۔۔
ایلون مسک کی جانب سے غزہ میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں کو اسٹار لنک کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے اعلان پر اسرائیل کے ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اس کے مقابلے کے لیے تمام ذرائع استعمال کرے گا، اور اسٹارلنک کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کردے گا۔

روم میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج
ایک شخص نے سرکاری عمارت سے اسرائیلی پرچم اتار کر پھینک دیا ۔

لندن میں فلسطین حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔ برطانوی پولیس کا مظاہرین پر شدید تشدد

اسرائیل کو جنگ مہنگی پڑ گئی ، تین ہفتوں میں 17 ارب ڈالر کا نقصان

اسرائیل کی معیشت پر جنگ کے برے اثرات پڑنے لگے ، تین ہفتوں کے دوران اسرائیل کا جنگی نقصان 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔حماس کے حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے تمام شعبے بشمول تعمیرات، ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل مزدوروں کی قلت سے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں زیر تعمیر پراجیکٹس میں سے تقریباً 80 فیصد منجمد ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں رواں سال کے آخر تک خسارہ جی ڈی پی کے 3 فیصد تک پہنچ جائے گا، غزہ جنگ سے پہلے خسارہ جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک متوقع تھا۔اسرائیلی ماہرین کے مطابق خسارے ختم کرنے کیلئے درکار رقم سال کے آخری 2 ماہ میں 12.5 ارب ڈالرتک پہنچ سکتی ہے، یہ اندازے بینک آف اسرائیل اور وزارت خزانہ کے غیرسرکاری تخمینوں سے زیادہ ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی 500 ارب ڈالر کی معیشت مشرق وسطیٰ کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق القدس بریگیڈز کا کہنا ہے کہ

"ہمارے مجاہدین نے بشارت جنکشن پر تممون سے داخل ہونے والے غاصب فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔” "انہوں نے غاصبوں کا آئی ای ڈیز اور گولیوں سے استقبال کیا۔” "غاصبوں کو بہت زیادہ نقصانات اٹھانا پڑا، اور وہ گاڑیاں چھوڑ کر پیدل واپس بھاگ کھڑے ہوئے۔”

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ

اسرائیل کی جانب سے انکلیو پر جنگ شروع کرنے کے بعد سے غزہ میں کم از کم 30 ہسپتال اور صحت کے مراکز بند ہو چکے ہیں۔ان کے پاس طبی اور ایندھن کا سامان ختم ہو چکا ہے۔کئی ہسپتالوں کو جزوی بندشیں نافذ کرنا پڑی ہیں۔
نصر ہسپتال میں صرف ایمرجنسی کا شعبہ کام کر رہا ہے۔ ایندھن اور طبی سامان کی بچت کے لیے ہر دوسرے محکمے کو بند کرنا پڑا۔موجودہ حالات کے مطابق اگر غزہ میں سپلائی کی اجازت نہ دی گئی تو آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں مزید ہسپتالوں کے مکمل طور پر بند ہونے کی توقع ہے۔

انجلینا جولی بھی اسرائیلی جارحیت پر پھٹ پڑیں..

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں ہو سکتا، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔انجلینا جولی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ، نہ خوراک تک رسائی، نہ انخلا کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کرکے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔ہالی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ غزہ کی کل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

اسرائیل کی طرف سے ایندھن کی بندش کے باعث غزہ کے صحافی اپنی کوریج جاری رکھنے کے لیے گدھا گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے ۔

جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے 100سال مکمل، سابق وزیراعظم کی طیب اردوان کو مبارکباد
سابق وزیراعظم شہباز شریف کے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے 100سال مکمل ہونے پر صدر رجب طیب اردوان اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ ان 100برس کے دوران ترکیہ کے بھائی بہنیں کئی آزمائشوں سے گزرے،بڑے بڑے بحران انہیں آگے بڑھنے سے روک نہیں سکے۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ ہماری مشترکہ تاریخ بتاتی ہے کہ پاکستان اور ترکیہ ایک قوم جو 2ریاستوں میں آباد ہیں،آئندہ 100سال پاکستان ترکیہ دوستی اور شراکت داری کی عظیم مثال بنیں گے۔

دہشت گرد اسرائیل کی بمباری غزہ میں ہر رات پہلے سے بدتر مزید سیکڑوں فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے
شہدا کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ گئی شہیدوں میں 36 سو سے زائد بچے شامل 22 ہزار سے زائد زخمی 00 16 لاپتہ ہیں رات کے اندھیرے میں رہائشی آبادیوں پر بمباری خوفناک مناظر بموں کی برسات سے ہر عمارت تباہ ناصیرات کی پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں کئی خاندانوں کی شہادت کا خدشہ لاکھوں بے گھر افراد کو خوراک پانی ایندھن اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا مواصلاتی ٹاورز کی تباہی سے غزہ کا دنیا کے ساتھ رابطہ منقطع مواصلاتی بلیک آؤٹ سے ایمبولنس سروس بھی متاثر ہلال احمد تنظیم نے حالات بدترین قرار دیتے ہوئے اقوام عالم سے فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔۔۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی شمالی غزہ مکمل خالی کرنے کی دھمکی
کہا غزہ میں جنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا فلسطینی شمال سے جنوب کی جانب چلے جائیں حماس کی عسکری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کریں گے یرغمالیوں کو چھڑوانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ اس کے لیے تیار ہیں فلسطین صدر محمود عباس کا عالمی رہنماؤں کے رویہ پر اظہار مایوسی کہا غزہ کی ناکہ بندی وحشیانہ بمباری اور قتل عام پوری دنیا دیکھ رہی ہے مگر کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا رہا انسانیت کے ناطے فوری جنگ بندی کروائی جائے۔۔۔

اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے نیویارک میں ہزاروں شہری فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے بروکلین سے مین ہٹن تک مارچ کیا یہودی بھی مظاہرے میں شامل ہوئے لندن میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف بڑی ریلی جنگ بندی کا مطالبہ اسرائیل کی حمایت کرنے پر برطانوی حکومت پر بھی تنقید فرانس میں احتجاج کرنے والے متعدد مظاہرین گرفتار سکاٹ لینڈ نیدرلینڈز جرمنی اور اٹلی میں بھی مظاہرے شرکا فلسطینی پرچم لہراتے رہے روم میں مظاہرے کے دوران ایک شخص نے سرکاری عمارت سے اسرائیلی پرچم اتار دیا۔۔۔

حماس نے غزہ میں اسرائیلی کنٹرول توڑ دیا مصری میگزین نے غزہ میں اسرائیلی پاگل پن کا راز کھول دیا
لکھا غزہ کے پانچ میں سے چار حصوں کا مکمل کنٹرول حماس کے پاس ہے روسی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے میگزین نے لکھا القسام بریگیڈ شمالی غزہ کے سرحدی علاقے بیت البدادیہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پوری قوت سے لڑ رہا ہے جسے غزہ میں اسرائیل کا آخری زیر قبضہ علاقہ سمجھا جاتا ہے اسرائیلی فوج غزہ کے شمالی حصے پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ہر انسانی حد پار کر چکی ہے۔۔۔

اسرائیلی جرائم ریڈ لائن عبور کر گئے صیہونی مظالم ہر ایک کو ایکشن لینے پر مجبور کر رہے ہیں
واشنگٹن ہمیں خطے میں اثر و رسوخ استعمال نہ کرنے کا کہتا ہے لیکن اسرائیل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں مزاحمت کاروں کو امریکی پیغام کا جواب جنگ کے میدان میں ملے گا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا پیغام۔۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ
مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے کم از کم 23 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں حماس کے چار جنگجو بھی شامل ہیں۔اس میں مزید کہا گیا ہےکہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے 1,030 سے ​​زائد فلسطینیوں کو مقبوضہ علاقے میں گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں حماس کے 700 جنگجو بھی شامل ہیں۔فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید افراد کی کل تعداد اب دگنی ہو کر 10,000 ہو گئی ہے۔ان اعداد و شمار میں تقریباً 5,200 فلسطینی شامل ہیں جو تنازعہ سے قبل حراست میں لیے گئے تھے اور غزہ کے 4,000 مزدور جو اسرائیل میں کام کر رہے تھے اور اب اسرائیلی فوجی اڈوں میں قید ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں، 7 اکتوبر کے حماس کے حملے پر اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس کو ذمہ دار ٹھہرایا، جس پر سخت ردعمل کے فوراً بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے نئی پوسٹ میں معذرت بھی کر لی۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے جماعت اسلامی کے عظیم الشان غزہ مارچ کا آغاز ہو گیا۔ قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا عظیم الشان غزہ مارچ ۔۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت خواتین اور بچے بھی موجود انتظامیہ سے معاہدہ ہونے پر ایمبیسی روڈ سے رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا سیکیورٹی سخت پولیس اور ایف سی اہلکار بھی تعینات۔۔۔

حماس نے غزہ کے سرحدی علاقے بیت لاھیا سے غزہ میں داخلے کی اسرائیلی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ اسرائیلی فوج بھاری جانی نقصان کے بعد پسپائی پر مجبور ہو گئی.

چوبیسں گھنٹے میں ساڑھے چار سو حملے ایک حملہ غزہ کے سب سے بڑے شفا ہسپتال کے قریب ہوا ہسپتال کو جانے والی تمام سڑکیں تباہ ہسپتال پہنچنا انتہائی دشوار ہو گیا ہسپتال زخمیوں سے بھرا ہوا ہے ہزاروں افراد پناہ لیے ہوئے ہیں ایندھن اور طبی سامان کی عدم فراہمی کی وجہ سے غزہ کے 30 ہسپتال بند ہو چکے غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی طیاروں جہازوں اور توپ خانے سے بمباری گولہ باری23ویں روز بھی جاری

غزہ میں جو بچے بچ گئے ،ان کے والدین نہیں ہیں
غزہ کے ہر کوچے کا یہی المیہ ہے کہ بچے سوتے گھروں میں ہیں مگر جب ہوش آتا ہے تو خود کو ہسپتال میں پاتے ہیں

بڑی خبر
یورپی ملک چیک ریپبلک کی وزیر دفاع Jana Černochová نے اسرائیل کی قرارداد پر اقوام متحدہ سے نکلنے کا مطالبہ کردیا۔ "میری رائے میں، جمہوریہ چیک کی ایسی تنظیم میں کوئی جگہ نہیں ہے جو دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہو
اور کسی ملک کے دفاع کے بنیادی حق کا احترام نہ کرتی ہو۔ چلو اس سے باہر نکلیں!

یہ امریکن سان فرانسسکو ہے، جو بائیڈن اور ٹرمپ کی کھلی اسرائیلی حمایت کے مقابلے میں اپنے جمہوری حق کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کر رہے ہیں

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ
"ہم نے بین الاقوامی برادری سے کہا کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور طبی امداد پر بے گھر ہونے والے افراد کے خلاف حملوں کو روکے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں بے گھر افراد کی وہاں پناہ گزینوں کی موجودگی کی وجہ سے ہسپتال کے آپریشنز شدید متاثر ہوئے۔انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ "ہم مصر میں اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ وہ رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولیں اور باقاعدہ طبی امداد حاصل کرنے کے لیے اسے کام کرنے دیں۔